Sugar | چینی
May 13 2025
Feb 08 2023 11:59:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 08 2023 11:50:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8750 تک کام ہوے ہیں۔ پرانی مونگ 8850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ جہاں ڈیمانڈ نے زور پکڑا مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 08 2023 11:48:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں 2 روپیہ کلو کی کمی ہوئی ہے اور 185 تک کام ہوے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 186 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آئی ہے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی کم ہے۔ اس کے علاؤہ جن لوگوں نے 135/40/50 تک کالا چنا خریدا ہوا تھا وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر کے ریٹ 276/277 کی سطح پر ہیں لیکن بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں کالا چنا کےلئے ڈالر نہیں ملے۔ .
Feb 08 2023 11:38:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 17700/800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل 17400 جیسے حالات ہیں۔ تھوڑا خاموش ہوا ہے۔ .
Feb 08 2023 11:38:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2950/3000 روپیہ جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن 7500 روپیہ کوئنٹل کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ خریدار بن جاتا ہے سیلنگ کم آ رہی ہے۔ دو تین روز پہلے شیخو پورہ کی اٹلانٹک فیڈ ملز نے باجرہ کی خریداری شروع کی ہے دوبارہ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اوکاڑہ منڈی میں اگر مکئی مزید تیز ہوتی ہے تو باجرہ دوبارہ فیڈ ملیں لینا شروع کر دیں گیں۔ .
Feb 07 2023 22:36:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8300 سے 8310 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے۔ فروری کے سودے 8560 تک ہوے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 8925 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ آج زیریں سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز بند ہو گئی ہے آج آخری کرشنگ کر رہی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں بھی سرگودھا اور فیصل آباد کی پٹی پر گنا کھل کر نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ سینٹرل پنجاب میں جانوروں کا چارہ 450/500 روپیہ من ہو گیا ہے اس لئے جن کسانوں نے بھینسیں پال رکھی ہیں۔ وہ چارہ 450/500 والا لینے کی بجائے گنا خریدنا شروع کر دیا ہے۔ کسان گنے کا کھیت ہی خرید لیتے ہیں پھر آہستہ آہستہ دو ڈھائی ماہ تک کٹائی کر کے اپنے جانوروں کو بطور چارہ گنا ہی کھلاتے رہیں گے۔ اس صورتحال میں یہ ہوتا ہے کہ بظاہر کھیتوں میں گنا تو کھڑا ہوتا ہے لیکن وہ گنا ملوں میں نہیں جاتا بلکہ وہ جانوروں کے چارے میں استعمال ہو جاتا ہے۔ گنے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی ہفتہ دو ہفتے ہیں چینی کی خریداری کیلئے اس کے بعد پھر چینی میں چل سو چل والی کہانی بن جائے گی۔ .
Feb 07 2023 19:52:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8300/10 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8550/55 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ حمزہ شوگر ملز پیر پیمنٹ پر 8350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔مارچ کے سودوں کا 8900 کا گاہک ہے۔ .
Feb 07 2023 18:17:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17800/17900 کی مارکیٹ ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے سٹاکسٹ مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ایکسپورٹز گاہک ہیں۔ .
Feb 07 2023 18:06:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو لائن 3300/3400 بھاگ ناڑی 3600 سبی 3700 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ہائبرڈ جوار ملتان 270 جبکہ پرولائن جوار 295/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4300 سے 4350 جیسے حالات ہیں اچھے مالوں کے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Feb 07 2023 17:58:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15200 جیسے حالات ہیں۔ آج تقریباً مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے کام کاج سست تھا تاہم کھل کر بیچ بھی نہیں ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ انٹر نیشنل مارکیٹ بھی تقریباً رکی ہوئ تھی 5985 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے انڈین کرنسی میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott