Kabuli Chickpeas | چنا سفید
May 29 2025
Feb 27 2023 12:00:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائنرڈ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من بہتر ہے اور 17400 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل بھی 16800 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 27 2023 11:40:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑا تھوڑا کام ہو. رہا ہے۔ .
Feb 27 2023 11:38:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرای 8350 جبکہ نئ 8250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے ِبکرا سست ہے۔ مونگ تنزانیہ 6800 کابلی مونگ 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 27 2023 11:34:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ہفتے کی نسبت 3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 173 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملرز خریداری کیے جا رہے ہیں۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 20 تاریخ پیمنٹ پر 173.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی 20 تاریخ پیمنٹ پر کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 25 2023 22:34:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8715/20 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فروری بھی یہی ریٹ ہے۔ حاضر والے 72 روپیہ ٹیکس شامل کر لیں۔ مارچ کے سودوں کے 9215/20 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے آج ہم آپ کو تین چار مین وجوہات بتائیں گے کہ لونگ ٹرم میں ہم کیوں تیزی میں ہیں۔ نمبر 1 : پاکستان میں اس وقت چینی 8800 روپیہ کوئنٹل ہے جو اوپن مارکیٹ کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 303 ڈالر بنتی ہے۔ افغانستان کیلئے اس وقت چینی سمگل ہورہی ہے افغانستان کو تقریباً 100/125 ڈالر خرچہ پڑتا ہے سمگلنگ کا اور افغانستان کو 425 ڈالر میں چینی پڑتی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تقریباًًً 580/600 ڈالر کے لگ بھگ افغانستان اگر انٹرنیشنل مارکیٹ سے چینی خریدے تو اسکو مہنگی پڑتی ہے۔ جبکہ پاکستان سے سستی پڑتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے گورنمنٹ نے ڈھائی لاکھ ٹن کی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے وہ قانونی طریقے سے باہر چلی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی شوگر ملوں نے 82 لاکھ ٹن چینی بنائ تھی جبکہ اس دفعہ 68 لاکھ ٹن تک متوقع ہے چینی بنے گی۔ بلکہ بعض ماہرین تو 68 لاکھ ٹن سے بھی کم کی باتیں کرتے ہیں۔ اس کے علاؤہ اس سال کسان کا 90% گنا 302 روپیہ من فروخت ہوا کسان کو اس ریٹ میں گنا بیچ کر کوئی خاطر خواہ منافع نہیں ہے اس لئے کسان نے ستمبر کاشت کی ہی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مارچ اپریل میں گنا کاشت ہوتا ہے اسکی طرف کسان متوجہ نہیں ہے بلکہ کسان گندم چاول مکئی کاٹن اور دوسری فصلوں کو ترجیح دے گا جس کی وجہ سے اگلے سال گنے کا بحران پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اور آئندہ سال جب گنا شارٹ ہو گا تو پاکستان میں چینی اتنی زیادہ نہیں بن سکے گی کیونکہ پاکستان کی سالانہ کھپت بھی 72 لاکھ ٹن کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب جو چینی افغانستان سمگلنگ ہو جاری ہے ماہرین کا خیال ہے کہ 6/7 لاکھ ٹن تک سمگلنگ کے ذریعے باہر چلی جاے گی۔ اس لئے جو بڑے انویسٹرز ہیں وہ سال سال سودا سنبھالنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ چینی کی خریداری کر رہے ہیں۔ بعض اس قسم کے انویسٹرز ہوتے ہیں جو دو سال آگے کی سوچتے ہیں وہ اس وقت چینی لے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب پاکستان میں چینی شارٹ ہو گی اور پاکستان کو چینی باہر سے منگوانی پڑے گی تو بہت مہنگی پڑے گی۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں اس وقت 570/75 ڈالر ریٹ ہے۔ کرایہ شامل کر کے کراچی پورٹ پر 610/15 ڈالر میں پڑے گی۔ پھر اگر گورنمنٹ ایمپورٹ والی چینی پر سیل ٹیکس نہ بھی لے تب بھی 610/15 ڈالر والی چینی پورٹ سے گودام تک لانے کیلئے 8 % خرچہ لگ جاتا ہے۔ یعنی 610 میں 48 اور شامل کریں تو 658 ڈالر بنتے ہیں اور ڈالر کا اگر اگلے سال ہم 300 کا حساب بھی لگا لیں تو یہ تقریباً 195/197 روپیہ کلو اگر پڑتی ہے۔ اور اگر ڈالر کی قیمت 275 لگائیں تب بھی 181 میں چینی پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب ایمپورٹرز پورے پورے شپ بک کرائیں گے تو جو چیز 180/85 میں آکر پڑے گی ظاہری بات ہے انکو بھی کچھ نہ کچھ منافع چاہیے ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ ایمپورٹرز کو چیز 180 میں پڑے وہ ہمیں برابر ریٹ میں دے دے گا ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ اس لئے جو بڑے انویسٹرز ہیں وہ یہی پلاننگ کر رہے ہیں کہ چینی کو پورا سال ہی سنبھال لیں۔ کیونکہ ایک سال بعد چینی کے ریٹ ڈبل بھی ہو جائیں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ریٹ کوئی یک دم نہیں بنیں گے اس کے ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہیں۔ کہیں پہ اگر دس روپیہ کلو تیز ہو گی تو ساتھ دو تین مندہ بھی ہوا کرے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ سال چینی کا کوئی الٹا ٹیڑھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے حساب سے اس وقت چینی واحد آئٹم ہے پاکستان میں جو ایک ڈالر کی تین کلو مل رہی ہے۔ بلکہ ایک ڈالر میں تین کلو اور ایک سو گرام مل جاتی ہے۔ جبکہ دوسری ہر چیز چینی سے مہنگی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وقت خریداری کا وقت ہے۔ جب ملیں بند ہو جائیں گی پھر چل سو چل ہو گی۔ .
Feb 25 2023 18:31:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی 17300 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ باریک تل 16700/800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال انٹر نیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ تو نہیں ہے لیکن لوکل فیکٹریوں کی ڈیمانڈ ہے۔ پنجاب میں اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور مال انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ نئ فصل آنے میں ٹائم کافی ہے۔ .
Feb 25 2023 18:03:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 8780/85 روپیہ کوئنٹل ٹیکس پیڈ مال کے جیسے حالات تھے۔ جبکہ فروری کے سودے 8710/15 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے 9200/9210 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ اپریل کے سودے 9700 تک ہوے ہیں۔ جبکہ 400 روپیہ کوئنٹل ڈیپازٹ پر 9800 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کچھ دن پہلے ملوں سے 10000 میں 300 ڈیپازٹ پر ملوں سے بھی ڈیلروں نے سودے لکھواے تھے۔ .
Feb 25 2023 17:56:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی 3600/3650 بھاگ 3500/3550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی خاموش تھی۔ سفید جوار گنگا 270 جبکہ پرولائن 310 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار 4200/4300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 25 2023 17:46:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہےکولڈ سٹور 20000 جبکہ نئ 22000/22500 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچےگاہکی کمزور ہے۔ .
Feb 25 2023 17:31:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی شام کے اوقات میں مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر تھی 288/296 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 290/295 اسٹریلیا 6/7/8 320/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390/400 جبکہ برانڈڈ مال 450 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فریش موٹے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott