Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
Mar 28 2025 22:25:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔زیرہ سفید انڈین بکنگ 90 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 2840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 38200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ کل لوکل مارکیٹ مزید تیز ہی کھلنے کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 28 2025 21:42:38 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودوں کی 15720 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ جبکہ اپریل کے سودوں کا 16370 کا خریدار بن جاتا ہے۔ .
Mar 28 2025 17:13:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔چینی 3 مل مارچ کے سودوں کی مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 15725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ اپریل 16350/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 28 2025 16:34:14 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں تو بازار رکا ہوا ہے۔ الائنس 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15710 جبکہ اپریل 10/15 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 16350/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 28 2025 16:30:43 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 10900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 900 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ تاہم فل حال ڈیمانڈ بھی سست ہے۔ .
Mar 28 2025 15:18:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون نون شوگر ملز کے 16000 العریبیہ 15950 رمضان سفینہ یونیکول 15925 المعیز 2 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15950 کمالیہ 15925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ فاطمہ شوگر ملز کے 15875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ کی لوڈنگ نہیں ہے۔ الائنس شوگر ملز 15790 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15710/20 جبکہ اپریل 16340/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 15925/16000 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 27 2025 22:58:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 190 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بھی 30 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 680 ڈالر جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ 680 ڈالر نمبر ون کوالٹی کا ریٹ ہے۔ سی ایچ کے ایم اس بھی کم ہونا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ایکسپورٹرز کو پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ انڈیا 10% ڈیوٹی عائد کرنے جا رہا ہے کیونکہ کئی دنوں سے اس کے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج آسٹریلین مارکیٹ 30 ڈالر ٹوٹ گئ ہے۔ 680 ڈالر والا نمبر ون کوالٹی چنا کراچی پورٹ پر 209.40 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ آسٹریلیا سے اس وقت پاکستان بھی خریدار نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی مارکیٹ پہلے ہی انڈر کاسٹ ھے۔ .
Mar 27 2025 22:27:58 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے متعلق اہم خبر۔ انڈیا گورنمنٹ نے کالا چنا کی امپورٹ پر 10% ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ انڈیا کی لوکل منڈیوں میں قیمتیں پہلے ہی انٹرنیشنل مارکیٹ سے کافی نیچے ہیں۔ تاہم انڈیا کے ڈیوٹی عائد کرنے سے انٹرنیشنل مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہونگے اس کی تفصیل ایک آدھ دن تک سامنے آے گی کیونکہ ابھی ابھی خبر آئی ہے۔ ان شاءاللہ ہماری ٹیم جلد ماہرین سے گفت وشنید کے کے بعد مکمل تفصیل آپ کے سامنے رکھے گی .
Mar 27 2025 17:08:10 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں تو مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ الائنس 15800 جبکہ حمزہ شوگر ملز کے 15850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15720 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اپریل کے سودے 30 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئے ہیں اور 16340/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوڈنگ کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 27 2025 16:57:13 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott