Sugar | چینی
May 13 2025
Mar 09 2023 13:26:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 51000/52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 46500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس پرانے سٹاک پڑے ہوئے ہیں وہی تھوڑے تھوڑے بیچ رہے ہیں۔ تاہم نئے مال کا پڑتا اونچا ہے ڈالر بھی حرکت میں ہے اور کسٹم والے بھی جب دل کرے سختی کر دیتے ہیں۔ ڈالر کی وجہ سے امپورٹرز پریشان ہیں اور نئے مال کھل کر ُبک نہیں کروا رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 13:17:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت حیدر آباد منڈی میں 2500 بوری کی آمدن تھی۔ 9000/10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مال گیلے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 12000/12500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال حیدر آباد منڈی آ رہے ِبک رہے ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہے ٹکڑا 13500 جبکہ گولی 18500/19500 جیسے حالات ہیں۔ تاہم جہاں کہیں گاہکی کا زور ٹوٹا مارکیٹ نرم ہو جائے گی۔ .
Mar 09 2023 13:10:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے انویسٹرز بھی ایکٹو ہوے ہیں اور ملر بھی خریدار بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم لگ رہی ہے .
Mar 09 2023 13:05:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 13400/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Mar 09 2023 13:04:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کنری منڈی میں 700 بوری کی آمدن تھی. 19000 سے 23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کنری منڈی مارکیٹ 1000 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ لونگی کوالٹی 25000 سے 27000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 09 2023 12:43:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئی ہے اور 156 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز میں کچھ کمزور پارٹیوں کا مال ہے جس کی وجہ سے جہاز کے مال میں بیچ ہے۔ حالانکہ آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اس جہاز میں بکنگ ہوئی تھی۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ حاضر میں اردو جہاز کے مال کے ریٹ میں 8 روپیہ کلو کا فرق ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ضرورت کا مال ہی خریدتے ہیں۔ .
Mar 09 2023 12:35:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے پی کے زون چشمہ شوگر ملز 9600 میرن 9550 جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا زون بھلوال 9800 رمضان اور العربیہ 9700 جیسے حالات ہیں۔ دریا خان شوگر ملز 9600 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان 9650 ہے لیکن لوڈنگ نہیں ہے۔ کنجوانی کمالیہ کشمیر 9550 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 9475 جے ڈی ڈبلیو 9475 یونائیٹڈ 9475 اتحاد 9475 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 9475 جبکہ گھوٹکی 9480/85 اور ایس جی ایم 9500 سمجھنی چاہیئے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9600 سے 9650 کا لیول ہے۔ حاضر میں تمام ریٹ ٹیکس پیڈ مال کے ہیں۔ مارچ کے سودے رات کو 9515 تک ہوے تھے تاہم اس وقت 9480 جیسی صورتحال ہے۔ مارچ کے سودے ٹیکس ان پیڈ ہیں۔ حاضر میں کام تھوڑا سست ہے۔ .
Mar 09 2023 12:28:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کے ریٹ لالہ موسیٰ لائن پر 2900 روپیہ من جبکہ تھل لائن پر 7250/7300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 09 2023 12:01:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8100/8200 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 09 2023 11:49:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا نمبر ون کوالٹی کے ریٹ میں 2/3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوے ہیں اور 168 کا خریدار بن گیا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 کا گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 283/288 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بعض بنک 283 بتا رہے ہیں جبکہ بعض بنک 288 بھی بتا رہے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر ایک جہاز بھی لگا ہے جس میں 15392 ٹن نمبر ون جبکہ 6350 ٹن سی ایچ کے ایم کوالٹی مال ہے۔ تقریباً 21742 ٹن ٹوٹل مال لگا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کا پڑتا تقریباً 178/80 کا بنتا ہے اور آج ریٹ 168 ہے ایمپورٹر کو اس ریٹ میں مال فروخت کر کے نقصان ہے۔ مارکیٹ صرف سٹے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے کیونکہ 10 مارچ کے سودے بکے ہوئے ہیں اور جن کے پاس پیمنٹ نہیں ہے وہ اپنا مال بیچ رہے ہیں۔ جیسے ہی دس تاریخ کے سودے سیٹل ہو جائیں گے مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ اس ریٹ میں کالا چنا خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott