Clover Seed | برسیم
Aug 16 2025
Apr 07 2025 14:53:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 116/117 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Apr 07 2025 14:40:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13000/13300 جبکہ گولی دھنیا 13300/13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا خشک مال 10000/10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال مل جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Apr 07 2025 14:27:54 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 39500/40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 50 ڈالر کم ہوئ ہے اور 3000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ مارکیٹ 600/650 ڈالر تیز ہوئ ہے۔ جن ٹریڈرز نے انٹرنیشل مارکیٹ میں نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں پرافٹ ٹیکنگ بھی کر لیتے ہیں۔ 3000 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 40500 روپیہ من سے اوپر کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 07 2025 14:10:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 15750 ہیں۔ لیکن یہ ریٹ صرف چیمبرز کے ریٹ۔ اوپن مارکیٹ والی چینی 15600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے اوپن مارکیٹ میں مال سیل کئے ہوئے ہیں وہ سودے سیٹلمنٹ نہیں کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں صرف پیمنٹ چاہیے۔ اب لوڈنگ بھی بند ھے۔ اس لئے سودے بکنے میں پریشانی ہے۔ .
Apr 07 2025 13:50:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی مارکیٹ میں فل حال کام نہیں ہو رہے ہیں پورے پاکستان میں لوڈنگ بند ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ریٹ وہی سابقہ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15750 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16480/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے بھی ابھی تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں۔ پہلے مارچ کے سودوں کی کٹنگ کا وقت 10 مارچ تک طے ہوا تھا ابھی اگر آج لوڈنگ کھلتی ہے تو شائد 13 تاریخ تک مہلت مل جائے۔ دوسری جانب آج ملز اور حکومت کے درمیان میٹنگ میں طے پایا ہے کہ ملز 154 کے حساب سے سیلز ٹیکس دیں گی۔ ملز بھی یہ ٹیکس آگے انویسٹرز سے ہی لے کر دیں گی۔ کمالیہ شوگر ملز نے انویسٹرز سے 400 روپیہ بوری ٹیکس وصول کیا ہے۔ باقی ملز بھی انویسٹرز سے ٹیکس وصول کریں گی۔ کیونکہ ملوں کے مال آگے انویسٹرز کو بکے ہوئے ہیں۔ ابھی ریٹوں کے حوالے سے بھی معملات طے نہیں ہو پائے ہیں۔ فل حال تو 19 اپریل تک حکومت کی طرف سے شوگر ایکس مل ریٹ 159 تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں ایک اچھی تیزی آ چکی ہے۔ اب آگے تیزی آنے میں وقت بھی لگ سکتا ہے۔ جو تھوڑا بہت مال شارٹ ہے وہ آخر میں جا کر اثر انداز ہوگا۔ .
Apr 07 2025 13:42:54 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 209 میں کام ہو گیا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 07 2025 13:03:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں گرم ہی ہے۔ 208 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 214 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Apr 07 2025 13:03:00 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 925 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11540 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Apr 07 2025 12:57:35 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 11700/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی بھی کمزور ہے تاہم مال بھی کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ زیادہ تر سٹاکسٹ مال فارغ کر گئے ہیں باقی جن سٹاکسٹ کے پاس تھوڑی بہت مال پڑے ہیں ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Apr 07 2025 12:47:37 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 17000/17500 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ کمزور ہے۔ بکنگ اونجھا منڈی سے تیز ہے اور 1700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott