Sugar | چینی
Aug 15 2025
May 15 2025 12:20:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ جہاں نیچے گاہکی آئ مارکیٹ شوٹ آپ کر جائے گی۔ لالا موسیٰ لائن 4500/4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 15 2025 12:14:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 224/224.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
May 15 2025 12:12:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ گاہکی نہیں ہے۔ حیدر آباد منڈی میں نئے مال کے 11800/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2025 23:37:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11100/200 کے لیول پر رکا ہوا ہے لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جوں جوں مارکیٹ میں ڈیمانڈ آتی جاے گی مارکیٹ ان شاءاللہ بہتر ہوتی جاے گی۔ پشاور مردان والی سائیڈ پر چارہ جات میں دیسی باجرہ بکنا شروع ہو گیا ہے۔ جون میں پنجاب اور جنوبی پنجاب کا ڈیمانڈ بھی ساتھ مل جائے گی۔ مارکیٹ میں اتنے زیادہ مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ تھل کی منڈیوں کے بیوپاری ریٹ تو دے دیتے ہیں لیکن خالی ریٹ ہی ہیں کھل کر مال نہیں ملتا۔ آج دو تین دن ہو گئے ہیں تھر پارکر کے علاقوں سے بھی بیچ نہیں ہے۔ ان شاءاللہ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
May 14 2025 23:32:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 224.5 سے 225 تک سودے ہوے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں عید کے فورا بعد ہی تقریباً 8/10 دن میں 190 والا کالا چنا 230 ٹچ کر گیا تھا۔ چونکہ بہت کم عرصے میں اچھی خاصی تیزی آئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوریکشن دیکھنے کو ملی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب مارکیٹ کوریکشن فیز سے نکل رہی ہے اور مارکیٹ ان شاءاللہ اپنا اگلا لیول بناے گی۔ آسٹریلیا کی مارکیٹ مضبوط ہے 790 ڈالر پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب جہاں کالا چنا شوٹ اپ ہو گا ساتھ بکنگ بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کا ڈالر بھی آہستہ آہستہ بڑھ جاے گا۔ ماہرین ڈالر کو بھی 290/95 تک دیکھتے ہیں۔ آج کے ڈالر ریٹ سے 790 والا 245/46 تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ جبکہ ڈالر اگر بڑھتا ہے تو پڑتا 250 سے اوپر نکل جاے گا۔ جن ٹریڈرز نے 228/30 کی رینج میں پرافٹ ٹیکنگ کر لی تھی وہ نیچے سے دوبارہ لینا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ آگے بڑی عید آنے والی ھے وہاں بھی دال کی ڈیمانڈ بھرپور ہوتی ہے۔ پھر اس کے علاؤہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ھائی ھے۔ اس لئے ماہرین تیزی کا خیال ہی سمجھ رہے ہیں۔ .
May 14 2025 20:02:02 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 16250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مئ کے سودوں میں بھی تیزی آئ ہے اور 16550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 14 2025 18:40:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو صبح کی پیمنٹ پر 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 16200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بعض ڈیلر 16250 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
May 14 2025 18:39:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 224/224.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
May 14 2025 18:30:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12700/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
May 14 2025 18:30:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott