Sugar | چینی
Sep 05 2025
Jun 05 2023 11:58:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت کے ریٹ فیصل آباد مارکیٹ میں 13000 سے 13500 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 05 2023 11:57:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد نئ شہزادی کوالٹی 12500/13000 تک سودے ہو رہے ہیں۔ دو تین دن سے شہزادی کی خریداری اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور والی 15000/16000 روپیہ من تک ہے لیکن پرانی ہائبرڈ کی ڈیمانڈ بہت کم ہے۔ لونگی کوالٹی 25000 سے 32000 روپیہ من تک ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 05 2023 11:46:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 275/285 روپیہ تک ریٹ ہے۔ جبکہ اچھے مشین کلین مال 290/295 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے کراچی سے پنجاب کیلیے کافی کام ہوتے تھے تاہم ابھی پشاور پنڈی اور فیصل آباد سائڈ کی کراچی سے ڈیمانڈ نہیں ہے۔ دوسرا کراچی مارکیٹ میں سندھ کےمال بھی ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ بکنگ کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے تاہم نیچے گاہکی سست ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا 8 ایم ایم 1360/1370 ڈالر فی ٹن تک ریٹ بن گیا ہے 8 ایم ایم کا جو کراچی پورٹ پر 430 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 410 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 490 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ امیریکا سے 1400 ڈالر تک ریٹ ہے 9 ایم ایم کا جو کراچی پورٹ پر 439.20 روپیہ تک پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 286.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 05 2023 11:30:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا سائیڈ بھلوال شوگر ملز کے بھاؤ 11000 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ رمضان اور العریبیہ 10850 المعز 2 10825 جبکہ دریا خان شوگر ملز بھی 10825 روپیہ کوئنٹل تک ہے۔ جھنگ سائیڈ سفینہ شوگر ملز 10825 جبکہ فیصل آباد میں کسان شوگر ملز 10950 کمالیہ 10825 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں فاطمہ شوگر ملز 10750 حمزہ 10730 آر وائی کے 10730 اتحاد 10700 جے ڈی ڈبلیو ٹیکس پیڈ 10675 جبکہ ٹیکس ان پیڈ 10470 یونائیٹڈ 10675 جبکہ ٹیکس ان پیڈ 10470 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپر سندھ میں اے کے ٹی 10950 ڈھرکی 10950 گھوٹکی 10975 ایس جی ایم 11000 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ زیریں سندھ میں النور اور شاہ مراد شوگر ملز 11150 جبکہ مہران 11200 فاران 11175 تھر پارکر شوگر ملز 11200 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جون کے سودوں کی 11160 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ ریٹیل میں خریداری کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 05 2023 11:22:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 202/3 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/20 جون کو ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگے گا اس میں جو زائد مقدار تھی وہ 650 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ 650 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 202 تک ہی پڑتا ہے۔ دوسری جانب مسور کرمسن کوالٹی میں تھوڑی کشش دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں 216/218 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور کراچی میں شارٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ تیز ہو سکتی۔ جبکہ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن کی سطح پر ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں مسور کمزور رہنے کی توقع ہے۔ .
Jun 05 2023 11:05:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی کے بھاؤ میں 50 روپیہ من کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 4700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 05 2023 11:04:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من تک ہیں لیکن خریدار نہیں ہے۔ جبکہ باریک تل 18000 روپیہ من تک ہیں خریدار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 05 2023 11:04:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 116 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 350/55 ڈالر فی ٹن تک ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.30 روپیہ تک ہے۔ جون میں بنکوں سے ڈالر کی فراہمی کی قلت دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 3500 ڈالر والی ییلو پیس کراچی آکر تقریباً 112 روپیہ تک پڑتا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Jun 05 2023 10:54:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 13800/13850 روپیہ من کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گوداموں میں لمبا چوڑا اسٹاک بھی نہیں ہے جبکہ ریٹیل میں خریدار بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ بکنگ کے آخری ریٹ 1120 ڈالر تک موصول ہوے تھے ابھی تازہ ریٹ موصول نہیں ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 286.30 روپیہ تک ہے۔ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جون میں ڈالر کی فراہمی کی قلت کے کے امکانات ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Jun 05 2023 10:46:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 1000 روپیہ کوئنٹل کم ہوا ہے اور 17000 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 18000 جیسے بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott