Sugar | چینی
Aug 18 2025
Jun 20 2022 15:33:58 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بعض ایمپورٹرز 255 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی میں مال نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں پورٹ پر آمد متوقع ہے۔ تاہم کینیڈا میں مارکیٹ کمزور ہے 890/900 ڈالر جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 203 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 213.40 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 20 2022 15:31:08 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد دوپہر کے اوقات میں 5900 تک فروخت ہو کر شام کے اوقات میں 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 5700/5800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج تنزانیہ کی باریک مونگ کا 625 ڈالر ریٹ آیا ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 5700 میں پڑتی ہے۔ آج ڈالر انٹر بنک میں میں 213.40 تک پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تنزانیہ کی مونگ پاکستان کی مونگ سے 500/600 روپیہ من کم ریٹ میں فروخت ہوتی ہے۔ یعنی اگر حیدرآباد میں 6300 روپیہ من ریٹ ہو تو تنزانیہ کی مونگ کراچی سے 5700 میں فروخت ہو گی۔ اگر لوکل مونگ 6300 سے اوپر جاے گی تب تنزانیہ والی مونگ میں 50/100 روپیہ من نفع ملے گا۔ بحر حال تنزانیہ سے ریٹ موصول ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے۔ .
Jun 20 2022 15:24:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 116 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ آج اسٹیٹ بینک نے ایمپورٹ کے کاغذات کی کلیئرنس کیلئے بنکوں کو ڈالر فراہم نہیں کئے ہیں جسکی وجہ سے اسٹاکسٹ متحرک ہو گئے ہیں اور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ .
Jun 20 2022 15:22:43 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی ریگولر کوالٹی 186 جبکہ فالکن بریج کے مال 188/89 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بنکوں نے ایمپورٹرز کو ایمپورٹ کے بدلے میں ڈالر دینے سے منع کر دیا ہے۔ جس سے ایمپورٹرز میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف وزیر خزانہ کے میڈیا پر بیانات چل رہے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بعض ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ کہ اسٹیٹ بینک والے کہہ رہے ہیں جو بھی ایمپورٹ کے کاغذات کلئیر کراے گا تین دن پہلے بتانا ہو گا۔ مخلتف قسم کی افوائیں زیر گردش ہیں۔ .
Jun 20 2022 13:00:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی دن کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 10300 روپیہ من جیسے حالات ہیں ایس کیو کہ جبکہ چمن ماش 10400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 20 2022 12:46:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں 12000/13000 مشین کلین 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ کراچی پرانا برسیم 11000 جبکہ نیا برسیم 15 اکتوبر 14500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بیچ کم ہے۔ ڈالر تیز ہو رہا ہے اور انٹر بینک میں 213.4 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ ۔ .
Jun 20 2022 12:42:01 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ گرم ہے 5/6 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے۔ سوڈان کوالٹی 230 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما و2 کوالٹی 235 جبکہ وی 7 کوالٹی 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو بھی 235/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے اور 213.4 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ڈاکیومنٹس کلیر کرنے سے منع کیا ہے۔ روپیہ کی قدرڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 280/85 ارجنٹینا 8 ایم ایم 285/290 کینیڈا 8/9 مکس 290/295 انڈیا 9 ایم ایم 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 375 روپیہ کلو مانگتے ہیں بیچنے والے۔ .
Jun 20 2022 12:30:56 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 200/300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 2700/2800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سفید جوار سبی 2600 روپیہ من جبکہ بھاگ ناڑی 2500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہک نکلی ہے۔ ہائبرڈ جوار مارکیٹ رکی ہوئ ہے گنگا پرانا مال 150/55 نیا 170 جبکہ پرولائن 205 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملتان منڈی میں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 50 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور 2750 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تانلیاںوالا 2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی ہے بیچ کم ہے۔ .
Jun 20 2022 12:16:38 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ پنجاب کی منڈیوں میں بیچنے والے ریٹ زیادہ مانگتے ہیں لیکن نیچے گاہک نہیں ہے۔ 80 فیصد سفید 10700 70 فیصد سفید 10500 جبکہ 50% سفید 10300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں پنجاب کی منڈیوں میں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11000/11200 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو حساب سے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 20 2022 12:13:29 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل کے 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott