Sugar | چینی
Aug 09 2025
Aug 11 2022 10:40:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.5/1 روپیہ کلو مزہد نرم ہے اور 108.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 1 روپیہ مزید کمزور ہوا ہے اور 220 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ بکنگ لوڈڈ کارگو 465 میں مل جاتا ہے۔ .
Aug 11 2022 10:34:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا منڈی میں 6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں ۔ ملتان منڈی میں 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6425 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 156/157 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ میں سیلنگ نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہک کم ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 220 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ کل کراچی پورٹ پر 36 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Aug 11 2022 10:26:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 6200/6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ُکھل کر بیچ نہیں آتی۔آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 10 2022 16:29:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 10800 سے 11200 جیسے حالات ہیں۔ بارشی مال ہیں جو اچھی کوالٹی ہے وہ 11200 تک فروخت ہو جاتی ہے۔ .
Aug 10 2022 16:19:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 7815/20 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 10 2022 16:16:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 15000/15500 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے تاہم فل الحال کوئی خرابی والی بات نہیں ہے۔ تاہم کل سے سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے جس سے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہر تین دن بعد بارشوں کے سپیل آئیں گے جو 3 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ تاہم 11 سے 14 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ .
Aug 10 2022 16:12:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی حاضر لوڈنگ 12000 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 12500 جیسے حالات ہیں۔ پرانا برسیم کراچی 11000 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1150 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں انٹر بنک میں ڈالر بھی روپے کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے اور 221 تک پہنچ گیا ہے۔ فل الحال ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مصر سے جو جہاز 18 اگست کو نکلنا تھا وہ کینسل ہوا ہے۔ تاہم 24 اگست اور 3 ستمبر کو جو جہاز روانہ ہونگے ان میں لوڈنگ ہو گی۔ .
Aug 10 2022 16:07:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2125 روپیہ من جبکہ تھل لائن 5650 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ قصور منڈی میں نیا باجرہ تقریباً 5 ٹرک کی آمد تھی 1930 سے 2130 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں باجرہ کی کاشت کے علاقوں میں بھرپور کاشت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس دفعہ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں جہاں کپاس اور تل کی فصل کو نقصان پہنچا ہے وہاں زمیندار تل اور کپاس کی فصل کو تلف کر کے باجرہ کاشت کر رہے ہیں۔ اسی طرح تھر میں بھی اچھی کاشت سننے میں آ رہی ہے۔ .
Aug 10 2022 16:05:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 80/20 9500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 10200 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔ نیچے گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 10 2022 15:58:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی ہلکے مال 2500/2600 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں اچھے مالوں کے 3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی نہیں ہے۔ جوار ہائبرڈ گنگا 180/190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ پرولائن 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott