Sugar | چینی
Aug 13 2025
Aug 29 2024 15:04:14 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی 210 سے 225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ریگولر کوالٹی 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مالوں کے 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اچھے سارٹیکس مال 255/258 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ سٹینڈرڈ کوالٹی 725/730 جبکہ سٹینڈرڈ سے بہتر مال 740/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12000/12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم ریگولر کوالٹی 248/252 جبکہ اچھے مال 258/260 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 لوکل میں 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں لوکل میں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 29 2024 14:52:23 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر 300 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 10 ستمبر پیمنٹ پر 303 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 12950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جے کے جہاز ستمبر شپمنٹ بک ہوا ہے جس میں 19000 ٹن کالا چنا ہے۔ 10000 ٹن سی ایچ کے ایم کوالٹی 820 ڈالر تک کام ہوا ہے جبکہ 9000 ٹن 860 ڈالر فی ٹن تک کام ہوا ہے نمبر 1 کوالٹی مالوں کا۔ ابھی یہی ری سیل میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 880 ڈالر تک پچھلے دنوں کام ہوئے تھے ابھی 900/915 ڈالر فی ٹن تک کام ہو رہے ہیں۔ 900 ڈالر والا سی ایچ کے ایم کوالٹی کالا چنا کراچی پورٹ پر 278.72 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل میں فارورڈ ٹریڈنگ میں گاہکی نہیں ہے۔ فارورڈ ٹریڈرز جہاز والے مال کے ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Aug 29 2024 14:46:53 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری کھلا مال 123 جبکہ پیک مال 122 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال کے 119 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز کی آمدن کراچی پورٹ پر 3/4 ستمبر کو متوقع ہے جس میں 25000 ٹن ییلو پیس ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ رشیا سے 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 124.99 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا میں اس بار ڈرائ پیس کی کراپ اچھی ہے۔ پچھلے سال 2608833 میڑک ٹن تھی جبکہ اس سال 3007993 میٹرک ٹن ہے۔ مندہ تیزی کا دارومدار انڈیا کی خریداری پر ہے۔ اگر انڈیا خریداری کرتا ہے تو مارکیٹ برقرار رہ سکتی ہے ورنہ مندے کے امکانات بن سکتے ہیں۔ 27 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں دالوں کی بیجائ اس سال پچھلے سال کی نسبت 6٪ زیادہ ہے۔ پچھلے سال انڈیا میں دالوں کی بیجائ 115.55 لاکھ ہیکٹیر پر تھی اس سال 122.16 لاکھ ہیکٹیر پر ہے۔ .
Aug 29 2024 14:30:47 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں اچھے مال 208/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ کرمسن مسور بھی 210 سے 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مالوں کے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ آج بہتر ہوئ ہے 620/30 والی 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کرمسن مسور کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس بار کینیڈا کی مسور کی کراپ بمپر ہے۔ اس بار بیجائ 4210122 ایکڑ رقبے پر ہوئ تھی اور پیداوار 2774428 میٹرک ٹن تک ہے۔ پچھلے سال پیداوار 1671072 میڑک ٹن تھی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی خاموش ہے۔ .
Aug 29 2024 14:24:27 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13000/13100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ 1075 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 13316 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 29 2024 14:18:45 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11000 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے سفید مال مارکیٹ میں نہیں آ رہے ہیں۔ مکس مال ہیں۔ ریگولر کوالٹی مال 10000/10500 جبکہ ہلکی کوالٹی مال 9000/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹ میں بھی مکس کوالٹی کر کے ٹریڈرز مال بیچ رہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں سب سے کم ریٹ پاکستان میں ہی ہے۔ صرف کوالٹی ہلکی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 10000 کے لیول پر ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ سٹاکسٹ بھی گاہک ہیں اور پلانٹ والے بھی گاہک ہیں۔ اس میں 20 کلو تک آئل نکلتا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 29 2024 13:23:57 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 13300 بھلوال 13275 سلانوالی 13200 پاپولر 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سفینہ 13150 بابا 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ المعیز 2 13050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13100 سویرہ 13200 کسان 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12910 یونائٹڈ شوگر ملز 12900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتحاد 12935 ڈھرکی 12955 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ ان پیڈ 12780 اے کے ٹی ان پیڈ 12750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ چودھری 12875 حمزہ 12960 شیخو 13010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اگست فکس 12850 روپیہ کوئنٹل جبکہ ستمبر فکس 12550/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 13000 فاران مہران 13075 جبکہ آبادگار ساہنگھڑ مٹیاری 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Aug 29 2024 13:14:23 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 26500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 27500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا میں 200 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1730 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جو کہ کراچی مارکیٹ میں 22000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب این سی ڈی ایکس نے ہلدی کے جاری کنٹریکٹس پر 2.5٪ ایڈشنل سرویلینس مارجن لگا دیا ہے۔ .
Aug 29 2024 13:08:33 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال کوئ بیچ نہیں آ رہی ہے کولڈ سٹور مالوں کی۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے سندھ لائنوں پر لگاتار بارشیں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریڈرز مال بیچ نہیں رہے ہیں رک گئے ہیں۔ .
Aug 29 2024 13:07:17 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200/300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ گوار میل کے 143 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ تھل پنجاب میں پچھلے دو دن سے تگڑی بارشیں ہوئ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا 150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 5350 روپیہ کوںٔنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کی بھی ڈیمانڈ بہتر ہوئ ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں۔ تین چار دن پہلے 1210/1220 ڈالر فی ٹن ریٹ تھا ابھی 1270/80 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہو گیا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott