Sesame | تل
Aug 27 2025
Aug 02 2023 10:40:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں بروکرز 7600/7700 روپیہ من ریٹ بتاتے ہیں لیکن مال ریٹ بڑھا کر ہی ملتا ہے۔ علی پور 7600 روپیہ من اور روجھان 7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ کل رات 7800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ سٹاکسٹ انتہائ مضبوط بیٹھے ہیں اور مزید خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 02 2023 10:36:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 166.5 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مال ِبک بھی جاتا ہے اور مل بھی جاتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 288.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 540 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 169.95 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6825 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 02 2023 10:28:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری ہور کوالٹی 50 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 4250 روپیہ من تک کا بھاؤ بن گیا ہے گوجر خان منڈی میں ۔ گاہک خاموش ہے مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Aug 01 2023 18:59:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات تقریباً 200/250 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 12750/75 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے 12650 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کی بھرپور گاہکی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ اگست کے سودے 13625 تک ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے .
Aug 01 2023 17:57:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت شام کے اوقات میں فیصل آباد منڈی میں جامپور مال 12000/13000 روپیہ من ریٹ ہے۔ ہائبرڈ کولڈ سٹور مال 13000/14000 روپیہ من ریٹ ہے۔ شہزادی کوالٹی 10500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔مزیدای نہیں ہے .
Aug 01 2023 17:49:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14000 روپیہ من تک ہیں لیکن اس ریٹ میں خریدار نہیں بنتا۔ پرانا برسیم کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 11500 روپیہ من تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ بھی شام کے اوقات میں 25 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1125 ڈالر جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ .
Aug 01 2023 17:44:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 50 روپیہ من ریٹ بڑھ گئے ہیں اور 3300 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل لائن پر 8250/8300 روپیہ فی سو کلو جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ضرور ہوئی ہے لیکن ٹریڈر جہاں خریدار ریٹ لگاتا ہے وہیں ساتھ ساتھ فروخت بھی کئے جا رہے ہیں کیونکہ دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ .
Aug 01 2023 17:38:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج انٹرنیشنل مارکیٹ 57 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 5925 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 01 2023 17:35:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید شام کے اوقات میں ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3200 سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا برانڈ 230/235 جبکہ پرولائن 275/280 روپیہ کلو کے بھاؤ بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان پرانی 3500/3600 روپیہ من جبکہ اوکاڑہ منڈی میں نئی 3800/3900 روپیہ من ریٹ ہے۔۔مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 01 2023 17:25:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من جبکہ باریک تل 17500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کو پاکستان کے ایکسپورٹرز نے 3600 ٹن تل سپلائی کئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ٹینڈر تقریباً 2100/2200 ڈالر تک ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق عموماً ایکسپورٹر حضرات ٹینڈر دینے سے پہلے 70/80 % مال کوور کرتے ہیں پھر ٹینڈر میں حصہ لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال دوسرے ایکسپورٹرز کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں وارہ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جب آمد میں اضافہ ہو گا تو مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انڈیا میں بھی 5/7 روپیہ کلو انڈین کرنسی میں تل کے بھاؤ کمزور ہوے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott