Sugar | چینی
Aug 09 2025
Aug 05 2023 13:00:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر ِبک رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو تھوڑے بہت مال ہیں پورٹ سے کلئیر ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من ریٹ ہے چمن اور ایس کیو کوالٹی دونوں کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ماش کی بیجائ 13.79 % تک کم ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے 1085/90 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13748 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 12:16:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 210/211 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیل نہیں ہے۔ کرمسن مسور مال کم ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Aug 05 2023 10:50:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں مونگ ثابت 77 روپیہ کلو ہے جو 10000 روپیہ من سے اوپر کا لیول بنتا ہے۔ کرناٹکا، ماہراشٹرا، ہریانہ اور اوڈیسا میں کافی کم بیجائ ہوئ ہے جبکہ راجستھان اور اتر پردیش میں بیجائ زیادہ ہوئ ہے۔ جو کہ مجموعی طور پر پچھلے سال کی نسبت 8.2% تک کم ہے۔ .
Aug 05 2023 10:25:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 103 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے 335 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے۔ جو کراچی پورٹ پر 105.64 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Aug 04 2023 14:48:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 14700 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ گودام کے مام 15400 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ شارٹ ہیں جبکہ پورٹ کے مال کلئیر ہونے میں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم نظر آ رہی ہے۔ انڈیا میں ماش کی بیجائ ابھی تک 14.07 % تک کم ہوئ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انڈیا میں سب سے زیادہ ماش کی بیجائ مدھیا پردیش میں ہوتی ہے اس بار 13.12 لاکھ ہیکٹر مدھیا پردیش میں بیجائ ہوئ ہے اور باقی سارے علاقوں کی ماش کی بیجائ 12.71 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ مدھیا پردیش میں بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں 204.4 ایم ایم سے بھی زیادہ ۔ سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ .
Aug 04 2023 14:22:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی 210 روپیہ کلو ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ 213 روپیہ کلو ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ کرمسن مسور مال نہیں ہے اور پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو بھاؤ بن گیا ہے۔ .
Aug 04 2023 13:26:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 102 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر ۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ مزیداری نہیں ہے فل الحال ۔ ییلو پیس کی بکنگ رشیہ سے 325 ڈالر فی ٹن ہے۔ .
Aug 03 2023 16:56:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئی ہُوئی اور 211/12 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ کرمسن مسور بھی 4/5 روپیہ کلو بڑھ گئی ہے اور 230 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا میں فصل کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ 20% فیصد علاقہ جو امریکہ کے بارڈر کے ساتھ لگتا ہے کینیڈا کا وہاں فصل بہت زیادہ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سینٹرل کینیڈا کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں گے تو اس میں ایک حصہ ایسا ہے جہاں فصل بہت اچھی ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں فصل نارمل ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تیسرے حصے میں فصل ایوریج سے کم ہے جبکہ چوتھے حصے میں کراپ بالکل خراب ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال حتمی فگر تو کٹائی کے بعد آئیں گے لیکن ماہرین کا کہنا ہے 20/25% فصل کم ہے۔ صحیح اعداد و شمار کٹائی کے بعد آئیں گے۔ آسٹریلیا سے نمبر دو کوالٹی کے سودے 650 ڈالر تک ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی اتنی زیادہ بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا کے ریٹ 730 ڈالر تک ہیں لیکن کینیڈا کے فارمرز فروخت کرنے میں اتنی زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ 700 ڈالر والی مسور کراچی آکر تقریباً 219 روپیہ کلو تک پڑے گی آسٹریلین کوالٹی۔ جبکہ کینیڈا کی مسور کا کراچی آکر تقریباً 229 تک پڑے گی۔ اس لئے لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پائپ لائن میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاؤہ اب اگر ایمپورٹرز بکنگ کرائیں گے تو 2 سے 3 ماہ لگیں گے مال کراچی پورٹ پر پہنچنے میں۔ اس لئے ماہرین مسور میں تیزی کا خیال بتا رہے ہیں۔ .
Aug 03 2023 16:44:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15100 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی 16200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ کیونکہ ہندوستان میں صوبہ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں سب سے زیادہ ماش ثابت بھی مدھیہ پردیش میں ہی ہوتے ہیں۔ تاہم ابھی تک ہمارے پاس نقصانات کا تخمینہ نہیں آیا لیکن جس طرح وہاں بارشیں ہو رہی ہیں گڑ بڑ ضرور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم کے پاس جوں جوں اعداد و شمار آتے جائیں گے ہم اپنے صارفین کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ .
Aug 03 2023 16:31:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من تک ہیں۔ لیکن بیچ انتہائی قلیل آتی ہے۔ مارکیٹ میں جتنی بھی سیلنگ آتی ہے فورأ خریدار لے جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات ہر وقت ریٹ مارکیٹ سے کم بتاتے ہیں لیکن اندرون خانہ 100/150 روپیہ من بڑھا کر بھی سودے ہو جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج ہندوستان کے صوبہ مدھیہ پردیش میں سیلابی صورتحال ہے گو کہ مدھیہ پردیش میں مونگ کی کاشت دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہوتی ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ضرور ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott