+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 29 2022 12:12:43
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد. مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم اچھی کوالٹی کی کھل کر سیلنگ نہیں آتی.پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں لوکل منڈیوں سے کمالیہ وغیرہ کے دیسی مال آ رہے ہیں۔ جن کی کوالٹی کمزور ہے۔ اچھی کوالٹی کے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے  نیچے ریٹیل میں گاہک ہلکے مال ہی لے رہے ہیں تاہم ہلکے مالوں کے ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں.۔ ہلکی کوالٹی بنگلہ دیش  کے لیے ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے لیکن لوکل میں سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں اچھے مالوں کے۔ انٹرنیشل مارکیٹ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی سٹاکسٹ کے جزبات گرم ہیِں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔