+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 04 2023 16:40:18
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 173 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل میں گاہک سست ہے۔ تھل بھی 7150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر ہم پچھلے 14/15 ماہ میں سپلائ کے حوالے سے دیکھیں تو مال زیادہ ہی رہا ہے۔ پچھلے دو تین مہینے میں بھی 2000 کنٹینر کے قریب پورٹ پر مال لگا ہے۔ تاہم پچھلی تیزیاں کرنسی کی وجہ سے آئ تھی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو 500/525 ڈالر پر رکی ہوئ تھی۔ ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں انڈیا میں شارٹیج کی وجہ سے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ کیونکہ آگے جا کر اگر بکنگ تیز ہو گئ تو لوکل مارکیٹ میں بھاؤ بھی تیز ہو جائیں گے۔