+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2023 16:24:00
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 107 کی بیچ سننے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کے ریٹ 350 ڈالر ہیں جو کراچی آکر تقریباً 113.50 تک پڑتا ہے۔ فل الحال انٹر بنک میں ڈالر کمزور ہے۔ جس کی وجہ سے ریٹیل میں ڈیمانڈ بالکل نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کراچی تقریباً 30 ہزار ٹن کے قریب ییلو پیس پڑا ہوا ہے۔ جبکہ 10 ہزار ٹن ابھی پورٹ پر آنا باقی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر انٹر بنک میں ڈالر مستحکم ہو تو ییلو پیس میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اب ڈالر کی بات کریں تو ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالر ہو سکتا ہے 290 بن جائے انٹر بنک میں۔ اس حساب سے 350 ڈالر والا ییلو پیس کراچی آکر 111.65 روپیہ کلو تک پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فل الحال گاہکی کمزور ہے تھوڑی بہت مارکیٹ نیچے آنے تو خریداری کرنی چاہیے۔