Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
باجرہ ریٹ آج کا اور تبصرہ
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن شام کے اوقات میں مارکیٹ نرم ہے اور 3500/3550 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ تھل لائن 8700/8800 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ تھی۔ شکر گڑھ نارووال 1 گاڑی کی آمدن تھی۔ لالا موسی 10 دن تک بھرپور آمدن شروع ہو گی۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے۔
May 08 2025 13:36:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو ملتان منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3800/3850 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 4050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
May 08 2025 13:35:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈین گوار 5038 روپیہ کوئنٹل کے لیول پر رکا ہوا ہے۔ .
May 08 2025 12:53:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو اور یونائٹڈ ایڈوانس پیمنٹ پر 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ سوموار پیمنٹ پر 16200 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ ڈھرکی اے کے ٹی سوموار پیمنٹ پر 16170 کا گاہک ہے۔ 3 مل مئ کے سودوں کے 16730/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
May 08 2025 12:52:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اچھے مال کے 12700/800 جبکہ تھوڑے مکس کوالٹی مالوں کے 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 08 2025 12:51:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000/24500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والے مال کے 16500/17000 روپیہ من جبکہ ڈنڈی کٹ مال کے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 08 2025 12:43:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 221.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی کوئ ریٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ کراچی سے ظہر کے بعد صحیح ریٹ موصول ہو گا۔ سرگودھا منڈی آج احتجاج ہو رہا ہے ہمارے جو کالے چنے کے ٹریڈرز کو پکڑا گیا ہے اس کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا پاکستان کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا سے 4 شپنگ لائنز نے سروسز معطل کر دی ہیں پاکستان کے لیے۔ 250/300 کنٹینرز مئ جون شپمنٹ کے سودے کینسل سننے میں ا رہے ہیں تاہم ابھی کنفرم نہیں ہے جبکہ 150/200 کنٹینرز میں شپنگ کمپنیوں نے ایکسٹینشن مانگ لی ہے اور ان میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ اور مزید بھی کمپنیاں سروسز روک سکتی ہیں۔ بینکوں سے ڈالر کی فراہمی بھی کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر 578 کنٹینر جبکہ بلک میں 32803.57 ٹن کالا چنا آمدن ہوئ ہے۔ کالا تنزانیہ سے 10 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
May 08 2025 12:27:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی لوڈ میں 3475/3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 08 2025 12:26:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 11400 روپیہ کوئن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سیلنگ کھل کر نہیں آتی ہے۔ .
May 08 2025 12:24:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی مال تو اکا دکا ہیں تاہم امپورٹڈ مال پڑے ہیں اور انہی کا کام ہو رہا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ارجنٹینا اے گریڈ 12300 جبکہ ارجنٹینا بی گریڈ 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برازیل کے مال کے 11000 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ برما کے مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما کے مال بھی اکا دکا ہیں۔ زیادہ ارجنٹینا برازیل اور تنزانیہ کے مال کے کام ہو رہے ہیں۔ تنزانیہ کے مال کے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی پورٹ پر مونگ ثابت ارجنٹینا سے 147 کنٹینر، برازیل سے 80 کنٹینر، برما سے 15 کنٹینر، تنزانیہ سے 113 اور کینیا سے 2 کنٹینر کی آمدن تھی۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹڈ مال پڑے ہیں جبکہ 15/20 دن بعد نئ فصل کی آمدن بھی شروع ہو جائے گی۔ جہاں پر نئ فصل شروع ہو گی۔ ریٹوں میں کمی آ سکتی ہے۔ .
May 07 2025 22:35:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 221.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 227.25 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کراچی سے امپورٹرز کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
May 07 2025 22:17:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں تھل کے مالوں کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
May 07 2025 22:14:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائٹڈ 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ کے سودوں میں 40 روپیہ کوئنٹل کمی ہوئ ہے اور 16730 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
May 07 2025 18:49:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 221 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں لیکن خالی ریٹ ہی ہیں کوئی ایمپورٹر چنا بیچنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ آج ہم نے کئی ایمپورٹرز سے چنا مانگا لیکن ہر ایمپورٹر یہی کہتا ہے کہ میری بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 282.50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چونکہ انڈیا اور پاکستان کی افواج آمنے سامنے ہیں اور جنگ کی کیفیت ہے جس کی وجہ سے ڈالر مزید بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ جب جنگ کی کیفیت ہوتی ہے تو خشک راشن کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آج کالا چنا نہیں بلکہ تمام دالیں تیز ہیں۔ مسور ییلو پیس مونگ وغیرہ سب گرم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا کی مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی 10 ڈالر تیز ھے۔ .
May 07 2025 18:09:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہے۔ بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی اور پشاور پہنچ میں 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 07 2025 17:46:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مل جلا رجحان ہی ہے مارکیٹ میں۔ .
May 07 2025 17:33:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 سے 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 50 ڈالر کمزور ہے اور نائجیریا کے مال کے 1300 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
May 07 2025 17:32:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000/24500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں شام کے اوقات میں۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والے مالوں کے 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ مال تو کم ہیں تاہم شہزادی کوالٹی اچھی بک جاتی ہے۔ .
May 07 2025 17:28:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 122/122.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ رشیا سے 400 ڈالر فی ٹن پر رکی ہوئ ہے .
May 07 2025 16:57:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 220 کا گاہک بن جاتا ہے لیکن اس ریٹ میں مل نہیں رہا ہے۔ 221 سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے .
May 07 2025 16:56:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 11400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دو تین دن سے نیچے ریٹیل میں دالوں کی ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
May 07 2025 16:48:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز اور یونائیٹڈ شوگر ملز کے سودے 30 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 16150 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بعض ڈیلر 16200 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پندرہ تاریخ کی پیمنٹ پر 16350 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 07 2025 16:44:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 11150 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 11200 روپیہ من تک کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2/3 دن سے ریٹیل میں دالوں کی ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
May 07 2025 16:09:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر اور کرمسن میں 1 روپیہ کلو کی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پیر کی پیمنٹ پر 205 میں سودے ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی نظر آ رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ھے .
May 07 2025 15:45:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 219.50 سے 220 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 07 2025 15:12:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500 سے 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال چائنہ کی خریداری نا ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ تو سست ہے۔ یورپ اور دبئ سے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ آ جاتی ہے۔ دوسری جانب نائجیریا برکینا فاسو سے بھی ایکسپورٹرز زیادہ سیلنگ نہیں دیتے ہیں ریٹ کم ہونے کی وجہ سے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
May 07 2025 15:02:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو/ یونائیٹڈ 16120 ڈھرکی اے کے ٹی 16100 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ 15 مئی کی پیمنٹ پر 16335 کا خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ ڈھرکی اے کے ٹی 16300 کا خریدار بن جاتا ہے 15 تاریخ کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے سودے 16780 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
May 07 2025 15:02:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190/95 جبکہ مشین کلین مال 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 200 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6350/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھ لاڑکانہ سے بھی مال آ رہے ہیں۔ پچھلے دنوں 7100 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ابھی 6700/6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال اچھے کلر والے ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 270 جبکہ 7 ایم ایم مال 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا کے 9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ 330/335 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا کے مالوں پر پابندیوں کی وجہ سے انڈین مالوں کی مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انڈیا کے مال بھی اکا دکا ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 270/75 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 8/9 ایم ایم کی بکنگ 830 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 257.44 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز تھوڑے تھوڑے مال بک کروا لیتے ہیں۔ کینیڈا کے 9 ایم ایم مال اچھے پرافٹ میں بک رہے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1235 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 07 2025 15:01:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 07 2025 14:37:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 204 روپیہ کلو تک کی بیچ ہیں جبکہ کرمسن مسور کے 204 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
May 07 2025 14:36:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 38500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ بکنگ بھی 50 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 2670/2700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تاہم انڈیا پاکستان کے حالات میں کشیدگی کی وجہ سے کسٹم والوں نے انڈین مالوں پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل میں دکان دار مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ اگر صورتحال ایسی رہی تو آگے گیپ کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تیزی بن سکتی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott