+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2022 10:47:17
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6850 روپیہ من اوپن ہوا ہے۔  ملتان 6750 فیصل آباد 6650 کراچی 169 فالکن والا 171 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال خاموش ہے پورے پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 3 اگست کو ایک جہاز پورٹ پر لگ رہا ہے۔ یہ جہاز تقریباً 644 ڈالر میں بک ہوا تھا۔ جو کراچی آکر 165 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 236 روپیہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے اگر ڈالر کی قیمت انٹر بنک میں نہیں بڑھتی تو مارکیٹ میں تھوڑا بہت دباؤ ا سکتا ہے کیونکہ جہاز میں جو مال کمزور ہاتھوں میں ہے اس کی بیچ ا رہی ہے۔ باقی اگر ڈالر بڑھ جاتا ہے تو پڑتا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ جہاز کے مال میں 162 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔  بعض ایمپورٹرز نے جہاز کے مال 150/52 تک فروخت کئے تھے آج سے تین ہفتے پہلے کیونکہ اس وقت ڈالر 210 کا تھا۔ لیکن زیادہ تر ایمپورٹرز نے مال فروخت نہیں کئے تھے۔ جن ایمپورٹرز نے کم ریٹ میں مال بیچے ہیں اب انہیں نقصان ہے کیونکہ پڑتا مہنگا ہے اور وہ کم ریٹ میں بیچ گئے ہیں۔ بعص ایمپورٹرز نے جہاز کا مال ڈالروں میں 660/65/70 تک فروخت کیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں تھوڑا بہت دباؤ آئے وہاں کام کرنا چاہیے ابھی تھوڑا انتظار کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔