+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2024 15:49:11
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ گرم ہو گئ ہے۔ کراچی پورٹ کے مال کے 13200 تک کام ہو گئے ہیں جبکہ گودام کے مال کے 13250/13300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 25 ڈالر تیز ہے اور 1110 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں پچھلے مہینے مال زیادہ آئے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ انڈر پریشر چلی گئ تھی۔ تاہم آہستہ آہستہ مال کھائے جا رہے ہیں اور ابھی فل حال لوکل مارکیٹ میں بھی اچھا خریدار بن گیا ہے جبکہ بیچ کھل کر کوئ نہیں ہے۔ ابھی بھی امپورٹرز کے ہاتھ میں اوپر ریٹوں والے مال ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال گاہک ہے۔ انڈیا میں 1 ستمبر سے 10 ستمبر 1127 کنٹینر آئے ہیں۔ مزید بھی گاہک ہے۔ برما میں تقریباً 3 لاکھ ٹن کے قریب سٹاک ہے اور نئ فصل میں 5/6 ماہ پڑے ہیں۔ بکنگ میں بھی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔