+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 03 2024 13:13:32
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ لوکل میں گاہکی سست ہے اور مارکیٹ بھی انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ 1085 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آگے چمن ماش کی بھی آمدن شروع ہو جائے گی۔ چمن ماش کی کراپ اچھی ہے لیکن وہ اپنے حساب سے ہی بکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ماش ثابت کی آمدن شروع ہے۔ بیجائ تو 30 لاکھ پلس ہیکٹئر پر ہوئ تھی لیکن بارشوں کی وجہ سے 30٪ تک کراپ ڈیمیج ہوئ ہے۔ اور کوالٹی بھی کافی ہلکی ہو گئ ہے۔ اس سال ٹوٹل انڈیا کی پیداواری کراپ 23.29 لاکھ ٹن تک ہے جبکہ پچھلے سال 26.31 لاکھ ٹن کراپ تھی۔ اس سال کراپ پچھلے سال کی نسبت 3.02 لاکھ ٹن کراپ کم ہے جو کہ 10٪ تک مزید کم کراپ ہے۔ انڈیا 3.5 لاکھ ٹن برما سے ماش ثابت امپورٹ کر چکا ہے۔ جبکہ برما میں 2.5/3 لاکھ ٹن کراپ بقایا ہے اور 5 مہینے پڑے ہیں ابھی۔ پچھلے دو سال انڈیا کی خریداری کی وجہ سے ریٹ 1050 ڈالر سے 1200 ڈالر کے درمیان ہی رہے ہیں۔ کوئ زیادہ کمی دیکھنے میں نہیں آئ ہے۔ ابھی انڈیا میں نئ کراپ کی آمدن شروع ہے راجستھان، کرناٹکا، مدھیہ پردیش، اتر پردیش گجرات اور دیگر دوسرے پیداواری علاقوں کو ملا کر 4178 میٹرک ٹن آمدن ہے لیکن کوالٹی ہلکی ہونے کی وجہ سے ریٹ کم ہوا ہے۔ بارشی ہلکی کوالٹی مالوں کے 4818 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ تھوڑی اچھی کوالٹی مالوں کے اوسطاً 7182 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ جبکہ اکا دکا علاقوں میں وی آئ پی مالوں کے 8700 سے 9500 روپیہ کوئنٹل تک بھی بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈیا کی نئ کراپ کی آمدن کے باوجود انڈیا میں ستمبر میں 40000 ٹن ماش ثابت برما سے امپورٹ ہوا ہے۔ ایک بات تو طے ہے انڈیا مزید خریداری تو کرے گا کیونکہ انڈیا کی ڈیمانڈ 28 سے 30 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ انڈیا چونکہ دالوں کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اس لیے ڈیمانڈ کے حوالے سے یک طرفہ اہمیت حاصل ہے۔ مجموعی طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔