+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 26 2024 13:06:27
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی 1000/500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 21000/21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں 1000/1200 بوری کی آمدن تھی اور 22900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ہائبرڈ مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گنٹور منڈی میں 1 لاکھ بوری کی آمدن تھی۔ سنم 1000 روپیہ کوئنٹل جبکہ تیجہ 500 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ سنم کا ریٹ 14000 روپیہ کوئنٹل تک ہے اور تیجہ 16000 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ تیجہ کوالٹی کا چائنا گاہک ہوتا ہے اس لیے ریٹ اوپر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈین تیجہ کوالٹی 1950/2020 ڈالر ریٹ ہے جبکہ سنم کوالٹی کا 1700/1750 ڈالر ریٹ ہے۔ پاکستانی ہائبرڈ بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1900 ڈالر تک ریٹ ہے۔ لیکن کوالٹی ناقص ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں ہو رہی ہے۔ اچھی کوالٹی مال کنری منڈی میں اکا دکا ڈھیری آتی ہے۔ زیادہ تر گیلے 1.5/2 نمبر مال ہی ہوتے ہیں۔