+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 28 2024 12:46:43
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ لالا موسیٰ لائن 150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 3000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی ٹوبہ گوجرہ 3000/3050 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ روجھان کا باجرہ اچھی کوالٹی ہوتا ہے وہ 7700 میں بھی نہیں ملتا ہے۔ تھل لائن 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 7400/7500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے
 فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی جیسے ہی ریٹ مزید اوپر جائے گا فیڈ ملیں خریداری روک سکتی ہیں کیونکہ پھر گندم کا ریٹ وارہ کرے گا۔ قمر مشانی موٹا مال 7600 کا گاہک ہے مال ملتا نہیں ہے جبکہ قمر مشانی باریک مال 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی باریک مال بھی سٹاکسٹ نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ روجھان کے باریک مال کی مارکیٹ کافی تیز ہے 16000 روپیہ من تک بھاؤ چلا گیا ہے۔