+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 05 2024 13:24:37
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں آج مارکیٹ 25/50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے سرگودھا زون رمضان العریبیہ 12475 سفینہ پاپولر 12500 جبکہ المعیز 2 12425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 12600 کنجوانی 12550 کمالیہ 12450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ 12175 ڈھرکی اے کے ٹی ایس جی ایم 12150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ گھوٹکی 12125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 12050/12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن دکان داروں نے پچھلے دنوں حاضر مال خریدے تھے کل پرافٹ ٹیکنگ کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ فارورڈ بھی اوپر 12675 تک کام ہو کر دوبارہ 12330/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ابھی ملیں بھر پور روانگی سے شروع ہو گئ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔