+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 04 2025 12:38:43
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 13200/13300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ 50/60 ڈالر تیز ہوئ ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ بکنگ میں تیزی انڈیا کی مارکیٹ کی وجہ سے ہوئ ہے۔ انڈیا میرٹا منڈی میں 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 8050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹ 940/950 ڈالر کے لیول پر ہے۔ بکنگ برما سے 990 ڈالر تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 12318 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔تھل میں مال تو کم ہیں اور کافی سارے ٹریڈرز مال بیچ کر دوسرے آئٹمز میں چلے گئے ہیں۔ امپورٹ میں جو مال آ رہے ہیں وہ ساتھ ساتھ کھائے بھی جا رہے ہیں۔ لوکل حیدر آباد منڈی میں برما کی مونگ 100/200 روپیہ تیز ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن ریٹ بھی کافی تیز ہے۔ یہ سٹاک والا ریٹ نہیں ہے۔