+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 06 2025 10:55:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل بند مارکیٹ میں بازار تیز تھا اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13000 جبکہ ڈھرکی گھوٹکی 12980 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے جبکہ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13160/170 پر مارکیٹ کلوز ہوئ تھی۔ فل حال وقتی بازار بہتر ہے۔ ڈیلرز نے ملوں میں سودے لکھوائے ہوئے ہیں جو کہ کم کر کے نہیں بیچتے ہیں اور جیسے ہی تھوڑی بہت ڈیمانڈ آتی ہے بازار بہتر ہو جاتا ہے۔ آج سوموار پیمنٹ پر کافی کام ہوئے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر میں پنجاب کی ملوں نے 3.5 لاکھ ٹن تک چینی فروخت کی ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 35% تک زیادہ ہے جبکہ دسمبر کے آخر تک 2.5 لاکھ ٹن تک چینی کم بنی ہے پچھلے سال کی نسبت۔