+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 06 2025 12:01:34
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 13700/13800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ لوکل حیدرآباد منڈی میں برما کے مالوں کے 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12275 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں برما سے ٹوٹل مونگ کی ایکسپورٹ 25019 ٹن تک تھی۔ سال 2024 میں برما مونگ کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 16 ہزار ٹن تک رہی ہے۔ چونکہ امپورٹ میں مال آ رہے ہیں باہر سے اس لیے انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہی چلنا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا مارکیٹ کافی تیز ہوئ تھی پچھلے مہینے 7200 والی مونگ 8200 ہوگئ تھی انڈین کرنسی میں اس لیے بکنگ بہتر ہوئ ہے۔