+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 08 2025 22:00:16
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا اہم رپورٹ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 238 روپیہ کلو ایڈوانس جبکہ کیش پیمنٹ پر 240 جیسے ریٹ موصول ہونے ہیں کراچی کی مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کالا چنا کراچی کے گوداموں میں بھی پڑا ہوا ہے جبکہ پرسوں ایک جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ یہ جہاز بہت مہنگے ریٹوں والا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز اور بھی بک ہوا ہے جو 15 جنوری کے بعد آسٹریلیا سے نکلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا ایک جہاز کی مزید بات چیت چل رہی ہے۔ چونکہ اب ریٹ کافی نیچے آ گیا ہے۔ تقریباً 650 ڈالر کے لگ بھگ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کنٹینرز کی شکل میں بھی بکنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تھل میں بارش نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں فرق آ سکتا ہے۔ تاہم بکنگ مسلسل ہو ہی رہی ہے۔ چونکہ لوکل مارکیٹ میں ریٹ 238 ھے جبکہ بکنگ والا 204 میں آ کر پڑتا ہے۔ اس لئے بکنگ کی سپیڈ تیز ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس لالچ کا انڈیکس ھائ ہے
  (greed index) اور جب بھی بکنگ میں گریڈ انڈیکس ھائی ہو بکنگ بہت زیادہ ہو جاتی ہوتی ہے۔ وقتی طور پر تو کراچی کے ایمپورٹرز نے پول کیا ہوا ہے چونکہ ان کے پاس مال مہنگے ہیں اور ایمپورٹرز کم ریٹ میں فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن جب کنٹینر والے مال پاکستان آئیں گے تو پول وغیرہ ٹوٹ جائیں گے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ ان شاءاللہ ایک دو دن تک آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آسٹریلیا میں مال کتنا پڑا ہوا ہے۔ اور پاکستان بنگلہ دیش وغیرہ کتنی ایمپورٹ کریں گے کیونکہ نومبر میں آسٹریلیا کی نئی فصل آے گی۔ جبکہ انڈیا کی فصل 20 جنوری کے بعد شروع ہو جاے گی۔ فصل اچھی بتاتے ہیں انڈیا میں۔ اس لئے محتاط ہو ہی کام کرنا چاہیے