+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 09 2025 18:19:14
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 638 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 198.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا سے دسمبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر 41 کنٹینر کی آمدن تھی۔ رشیا سے کراچی پورٹ پر 981 کنٹینر کی آمدن تھی جس میں کالا چنا بھی مکس ہے۔ برما سے 11 کنٹینر جبکہ ایتھوپیا سے 13 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر میں۔ ارجنٹینا 58 کنٹینر کی آمدن تھی دسمبر میں ۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 335/338 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا سے دسمبر کے مہینے میں 60 کنٹینر کی آمدن تھی۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔