+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 15 2025 12:27:27
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 100/200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 4100/4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن کے مال اچھے ہیں 10/11٪ موئسچر والے ہوتے ہیں۔باجرہ تھل لائن بھی 300 روپیہ  کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال گاہکی تھوڑی سست ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت 200/400 نیچے آئے تو مال خریدنے چاہیں۔ باجرے کی نئ فصل میں وقت کافی پڑا ہے اور باجرہ شارٹ ہے۔ باجرے کی کھپت کے حوالے سے دیکھا جائے تو بڑا استعمال تو جانوروں کے چارہ جات ، مرغیوں کی فیڈ اور دیگر پرندوں کی خوراک میں ہے۔ اس کے علاؤہ سردیوں میں اس کے آٹے کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں بھی اس بار ریٹ تیز ہے۔ پل انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا سے ریٹ 425 ڈالر تک ہے جبکہ پاکستان سے ان ریٹوں میں مال خرید کر ایکسپورٹرز کو 410/415 ڈالر میں بھی وارہ ہے۔