+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 03 2025 11:58:36
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی مارکیٹ مزید 400 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 17600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بیچ کوئ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار میل کا ریٹ 24 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 125 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے گوار میں بھی تیزی آئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 17200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی کے ملتان پہنچ میں 18000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے۔ کروڈ آئل کی قیمتیں پچھلے 1/1.5 ماہ میں 80 ڈالر سے 69 ڈالر پر آ گئ ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ گوار گم کی بھی قیمت کم ہوتی ہے۔ گوار گم بھی انڈیا 700 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے پچھلے ایک ماہ میں اور 10725 سے 10125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں فصل کم ہے اور مال مظبوط ہاتھوں میں ہیں لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔