+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 11 2025 12:24:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق باقی دالوں پر بھی انڈیا بڑی حکمت عملی کے تحت ڈیوٹی متعین کر رہا ہے۔ ابھی انڈیا میں کالے چنے ماش ثابت اور تور پر ڈیوٹی نہیں ہے جبکہ مسور پر 10٪ تک ڈیوٹی لگائی ہے۔ لیکن انڈیا میں کالے چنے کی قیمتیں ایم ایس پی سے بھی گر چکی ہیں۔ آج راجستھان کی رامگنج منڈی میں 5100 روپیہ کوئنٹل ریٹ رہ گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ جو کہ ایم ایس پی سے 500 انڈین روپیہ نیچے ہیں۔ اب لوکل اگر ریٹ کم ہو گا تو امپورٹرز لوکل میں ہی لیں گے امپورٹ نہیں کریں گے۔ اور جیسے ہی انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی نا ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل ریٹ نیچے آئے گا پھر امپورٹ کریں گے۔ اس طرح مار مار کر انٹرنیشنل مارکیٹ سے انڈیا خریداری کر رہا ہے۔ جس سے ریٹوں میں زیادہ مندہ تیزی نہیں ہو رہی ہے۔ ابھی پاکستان بھی لوکل ریٹ کم ہے اور انڈیا بھی جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ انڈیا بھی اگلے دو مہینے آمدن بہت اچھی رہے گی جبکہ آگے اپریل میں پاکستان بھی لوکل کراپ شروع ہو جائے گی۔ فل حال لوکل میں سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے خریداری کر جاتے ہیں لیکن اگر انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہو تو انڈر کاسٹ بھی لینے کا فائدہ نہیں ہے اور سپلائ بھی زیادہ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔