+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 20 2025 20:52:09
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 10500 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں کچے مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں مشین کلین مالوں کے 4450 سے 4475 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ آج فیصل آباد منڈی میں تقریباً 20 ٹرک کا کام ہوا ہے۔ انویسٹر مال لئے جا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگلے دو تین ہفتے تھل لائن سے تھوڑی تھوڑی بیچ آتی رہے گی کیونکہ تھل میں سرسوں چنا اور گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہو جاے گی۔ اس کے بعد باجرہ مضبوط ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ باجرہ 20 اپریل کے بعد سیدھا ہونا شروع ہو جاے گا اور مئ جون جولائی یہ زبردست تیزی کے مہینے ہوں گے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سے بالکل وارہ نہیں ہے۔ انڈیا کا باجرہ بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس سال انڈیا میں بھی باجرہ کی فصل کم ہے۔ اور انڈیا میں بھی فصل ستمبر میں آتی ہے۔ پاکستان کی نئ فصل بھی 10/15 اکتوبر کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔ 15 اگست کے بعد قصور کا باجرہ آ جاتا ہے لیکن 100 سے 150 ٹرالا کی فصل ہوتی ہے وہ تین ہفتے بھی نہیں نکالتی۔ باجرہ میں اس وقت صبر کی ضرورت ہے۔ ان شاءاللہ موقع ضرور ملے گا۔