+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 09 2025 14:14:25
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 216 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 40/45 دن 222/23 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ چند دنوں میں ہی 25/30 روپیہ کلو کی تیزی آئی ہے اس لئے مارکیٹ میں ہلکی پھلکی پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ روپیہ دو روپیہ نیچے آے تو دوبارہ خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ 740/50 ڈالر تک سودے ہوئے ہیں پاکستان کیلئے جو کراچی پورٹ پر تقریباً 233 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بکنگ بھی دھیرے دھیرے 775/800 کا لیول ٹچ کر سکتی ہے۔ پاکستان کیلئے جتنی بکنگ ہو رہی ہے وہ کنٹینرز میں ہوئی ہے اور مئ جون شپمنٹ ھے۔ یہ مال جون کے آخر میں یا جولائی میں پاکستان پہنچنا شروع ہونگے۔ اپریل اور مئی مارکیٹ گرم رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا خیال ہے روپیہ دو روپیہ نیچے آے تو مال پکڑنا چاہئے۔