+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 07 2025 12:42:15
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000/25000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کولڈ سٹور 2023 ماڈل والے مال کے 23500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ 2021 ماڈل کولڈ سٹور مال کے 20000/20500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پرانے کولڈ سٹور والے مال اکا دکا رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق شہزادی کوالٹی کی فصل اچھی آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بازار ڈاؤن ہے۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والے مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ڈنڈی کٹ مال 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب امپورٹ میں بھی مال بک ہوئے ہیں انڈیا سے دبئ کے زریعے لیکن ابھی انڈیا پاکستان حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے کلیئرنگ میں مسئلے بن سکتے ہیں۔ کیونکہ ابھی پاکستانی حکومت نے مزید پابندیاں لگا دی ہیں۔