+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 04 2022 15:46:44
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10/18 نرم ہوئی ہے اور 8000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد 8015 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اکتوبر کے سودے 8220 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے سودے 8250 تک کام ہو کر تھوڑے ٹھنڈے ہوے ہیں۔  لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 6 اکتوبر کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ ہے امید ہے میٹنگ کے بعد گورنمنٹ گنے کی قیمت کا اعلان کر دے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی گنے کی نئی قیمت کا اعلان ہو گا مارکیٹ مزید تیز ہو جائے گی۔ دوسری جانب جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 8250 مانگتے ہیں حاضر کا پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملیں اس دفعہ پورا زور لگائیں گی کہ ایکسپورٹ کی اجازت بھی مل جاے۔  ہو سکتا ہے ملیں دھمکی دے دیں کہ ہم ملیں نہیں چلائیں گے جب تک ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ملتی۔  کیونکہ جب گنے کی قیمت بڑھے گی تو ملوں کو چینی کی قیمت لازمی بڑھانا پڑے گی۔  ماہرین کہتے ہیں کہ پچھلے سال چینی شارٹ تھی تو ملوں نے بڑی چالاکی کے ساتھ گورنمنٹ کو تین چار ماہ عدالتوں کے چکر لگوا لگوا کر چینی 140 روپیہ کلو تک بیچ دی تھی۔   اسی لئے ملیں اب بھی اپنا پورا زور لگائیں گی کیونکہ اگر گنا 300 روپیہ من ہو گیا تو ملیں ہر قیمت پر گورنمنٹ سے ٹکر لیں گی۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔