+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 29 2022 15:01:42
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6575 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 151 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 146/47 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 600/10 ڈالر جیسے حالات موصول ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصل ڈیمیج ہونے کا اندیشہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 20/25% فصل ڈیمیج ہو چکی ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال کراچی پورٹ پر کنٹینر کی صورت میں آئے ہیں بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ جو 11 نومبر کو سنگا پور پہنچے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا اندازہ ہے 20/21 نومبر تک پاکستان پہنچنے گا۔