+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 03 2022 15:37:58
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کراچی نمبر ون کوالٹی 146 جبکہ نمبر دو کوالٹی 144 تک کام ہوے ہیں۔  تنزانیہ کی بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی 615 اور نمبر ٹو کوالٹی 575 جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 اور 138 تک پڑتا ہے۔  آج پورٹ پر 140 کنٹینر تنزانیہ جبکہ 46 کنٹینر آسٹریلیا کالا چنا کی آمد ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ 223 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  دوسری اہم بات یہ ہے کہ ڈالر کی دستیابی انتہائی کم ہے۔ ایمپورٹرز پریشان ہیں کئ کئ دن سے مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔  پورٹ سے اگر پانچ دن کے اندر اندر مال نہ اٹھایا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر ڈیمریج لگتا ہے۔  جبکہ 14 دن بعد جس شپنگ لائن کے کنٹینر ہوتے ہیں اگر 14 دن کے اندر اندر کنٹینر خالی نہ کئے جائیں تو شپنگ کمپنی ڈیٹینشن لگاتی ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز کا پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے دالوں کی ایمپورٹ پر دو فیصد انکم ٹیکس لگتا تھا اور تقریباً 6/7 فیصد خرچہ آتا تھا۔ جولائی میں کسٹم نے 1.5 فیصد بڑھا دیا تھا اور کل 3.5% انکم ٹیکس کر دیا تھا ایمپورٹ پہ۔ تاہم یہ 1.5% جو نیا انکم ٹیکس لگایا تھا یہ ایمپورٹرز سے وصول نہیں کیا جا رہا تھا۔ اب جولائی سے لیکر اب تک جتنی ایمپورٹ ہوئی ہے دالوں کی اس پر 1.5 فیصد مزید وصول کیا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت کالا چنا کا ریٹ مناسب ہونے کی وجہ سے انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔  کیونکہ اگر آسٹریلیا میں یہی ریٹ رہے صرف انٹر بنک ڈالر ہی تیز ہو جائے تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔ انویسٹرز کے خیال کے مطابق یہ ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔