+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 26 2022 17:03:27
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نئے مال کے 22000/22500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بالکل کچرا کوالٹی مال فروخت ہو رہے ہیں۔ چکی والے ہلکی کوالٹی مال لے کر پیسائ کر کے بیچ دیتے ہیں۔ لوگوں کے 2/3 سال پرانے کالے مال فروخت ہو رہے ہیں۔ پچھلے سیزن میں جو مال 3000 کے بھی فروخت نہیں ہوئے اس سال 10000/12000 میں فروخت ہو رہے ہیں۔ کنری منڈی میں بالکل ہلکی کوالٹی مالوں کی بھی آمدن تھی کالے پیلے مالوں کے 6400 سے 8800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم یہ ہلکے مال بھی اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ جہاں کہیں اچھے مالوں کی گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ کیونکہ فل حال اچھے مالوں کی سیلنگ نہیں ہے۔ کسی کا ٹائم والا سودا ہو تو بیچ دیتا ہے اس کے علاوہ کھل کر سیلنگ نہیں ہے کولڈ سٹور والے مالوں کی۔