+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 14 2022 16:21:57
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور شام کے اوقات میں 7600 کا خریدار بن گیا ہے۔ 40 دن کی پیمنٹ پر 7900 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی مزید تیزی پکڑ سکتی ہے کیونکہ تھل لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی بھی پرانے مال سے خالی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ازبکستان اور تاجکستان میں بھی برف باری شروع ہو گئی ہے اور افغانستان میں بھی برف باری کی وجہ سے راستے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ازبکستان اور تاجکستان وغیرہ سے ابھی تین ماہ مونگ پاکستان نہیں ا سکے گی۔ دوسری جانب کراچی کے ایمپورٹرز بھی انٹر نیشنل مارکیٹ سے بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید شوٹ اپ ہو سکتی ہے تھل میں جو مونگ پڑی ہوئی ہے وہ مضبوط ہاتھوں میں ہے۔