+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 28 2022 18:09:06
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دسمبر کے سودوں میں رات کے اوقات میں 30/35 روپیہ مزید کمزور ہوئی ہے اور 8485 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کی اور صبح 29 تاریخ کی پیمنٹ پر جو ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی وغیرہ جے ڈی مل سے فروخت ہوئی ہوئی تھی اس کی پیمنٹ کا تھوڑا بہت پریشر دیکھنے میں آیا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ کل شام تک ملوں میں زیادہ تر پیمنٹ چلی جاے گی۔ اس کے بعد مارکیٹ دوبارہ اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔  سینٹرل پنجاب میں اور سندھ میں کل کی نسبت آج گاہکی تھوڑی سست تھی۔  ماہرین کے مطابق دوبارہ گاہکی نکل آئے گی۔ مجموعی طور پر بہتری والے حالات ہی ہیں۔  کل ملوں کی میٹنگ بھی ہے۔ اس کے بعد مزید صورت حال واضح ہو جاے گی۔  کوئی سستا سودا ملے تو لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔