Sugar | چینی
May 15 2025
Nov 19 2022 16:54:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور والی 20500 تک کام ہوے ہیں۔ نئی ہائبرڈ 21000/23000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق خریدار کولڈ اسٹور والے مال کو ترجیح دیتا ہے نئی کی ڈیمانڈ کم ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں .
Nov 19 2022 16:42:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کل 23877 ٹن کا ایک جہاز پورٹ پر لگ رہا ہے۔ جہاز کے مال میں 135.5 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 133 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑے بہت متحرک ہوے ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دینا چاہیے۔ کیونکہ ریٹ مناسب ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر حالات انتہائی سنگین ہیں۔ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے ہیں۔ کئ ایمپورٹرز کے ایک ایک ماہ سے مال پورٹ پر ہیں جو ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے کلئیر نہیں ہو رہے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز نے آسٹریلیا کی پارٹیوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم مال کلئیر نہیں کرا سکتے کیونکہ بنک سے ڈالر نہیں مل رہے اور مال پر جرمانہ کی صورت میں ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگ رہا ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال ابھی آسٹریلیا سے لوڈ نہیں ہوے ہوے وہ بھی ہو سکتا ہے ایمپورٹرز کہہ دیں پچھلی پارٹیوں کو کہ ابھی لوڈنگ نہ کرائیں کیونکہ پاکستانی بنک ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ محسوس یہی ہو رہا ہے کہ اب ایمپورٹرز مزید بکنگ بھی نہیں لیں گے اور جو مال ابھی لوڈ نہیں ہوے ان کو بھی لیٹ کرانے کی کوشش کریں گے۔ .
Nov 19 2022 16:36:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10700/800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11100 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ مارکیٹ بہتر ہے .
Nov 19 2022 16:34:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید بہتر ہے اور 12000/12100 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ لوکل ڈیمانڈ کی وجہ سے بہتر ہے۔ باریک تل کے 11500/600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 19 2022 16:22:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 6000/6050 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ لالہ موسیٰ لائن 2500 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ اسٹاکسٹ بھی خریدار ہیں جبکہ فیڈ ملیں بھی خریداری کر رہی ہیں۔ تھل لائن کے مال میں نمی تھوڑی زیادہ ہے تاہم ملیں 15/16% موائسچر والا مال لے جاتی ہیں۔ جبکہ لالہ موسیٰ لائن کے مال میں نمی کم ہے۔ موٹا باریک دونوں ایک ہی ریٹ ہے اسٹاکسٹ لے رہے ہیں۔ .
Nov 19 2022 15:56:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو شام کے اوقات میں پورٹ 210 سے 212 روپیہ کو جبکہ گودام 215/16 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سارٹیکس 220/222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 218 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 235/237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کینیڈا 8/9 پورٹ 251/52 روپیہ کلو میں کام ہوئے ہیں جبکہ گودام 254/255 روپیہ کلو جیس حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 258/260 اور ترکی 8 ایم ایم 262/265 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈین مال کم ہیں۔امیریکن 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ موٹے چنوں کی سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ .
Nov 19 2022 15:53:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 9900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں گودام کے مال کے۔ جبکہ پورٹ 9850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Nov 19 2022 15:48:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 116 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے گاہکی اچھی ہے۔ .
Nov 19 2022 15:47:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں پرانی 7150 جبکہ نئ 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نہ زیادہ گاہکی ہے اور نہ کھل کر بیچ آتی ہے۔ .
Nov 19 2022 14:20:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8690 تک ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott