Sugar | چینی
May 09 2025
Jan 29 2025 12:58:51 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12700/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ہلڈ مالوں کے 18500/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین اونجھا مارکیٹ 250 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 12950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Jan 29 2025 12:56:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 2500/2550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 2750/2800 سبی کوالٹی لائنوں پر 2900/2950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فیڈ ملز گاہک ہیں۔ آگے نیچے وکرا شروع ہوگا مارکیٹ بہتری کی طرف گھوم جائی گی۔ اس لیے ان ریٹس میں مال خریدنے میں کوئی حرج نہیں۔ہائبرڈ جوار گنگا اور لائن برانڈ کے 290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 5350/5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 1 گاڑی تک تھی۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 29 2025 12:21:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی لوڈ میں 101 کلو کے 17000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لائنوں پر آمدن کم ہے۔ لونگ ٹرم سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ .
Jan 29 2025 12:20:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Jan 29 2025 11:57:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ برما مونگ کے 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین مارکیٹ نرم ہے اور 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 29 2025 11:56:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ پر 4300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ ریگولر مال 10500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مالوں کے 10800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jan 29 2025 11:56:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر نمبر 1 کوالٹی مال ایڈوانس پیمنٹ پر 209 کیش پیمنٹ پر 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی والے مالوں کے رات 201 روپیہ کلو تک کام ہو گئے تھے ابھی ایڈوانس پیمنٹ پر 203 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ اچھی ہے فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹوں والے مال ہیں ان ریٹوں میں انکو نقصان ہے۔ .
Jan 28 2025 22:00:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 3 مل کے سودوں میں 40 روپیہ مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 940 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 23 جنوری تک کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 27 لاکھ ٹن چینی بنی ھے پنجاب میں۔ اس میں پچھلا اسٹاک بھی شامل ھے۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں محسوس ہو رہا ہے چینی کم بن رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیونکہ جے ڈی ڈبلیو مل سے اپریل کے سودے 15100 تک ہو گئے ہیں۔ اب مل والا حاضر میں مال نہیں بیچ رہا ہے۔ جبکہ اتحاد مل سے بھی سنا ہے 14300 تک کام ہو گئے تھے چند دن پہلے جب 144100 جنوری کا ریٹ بنا تھا۔ اس کے علاؤہ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں آر وائی کے اور حمزہ وغیرہ بھی حاضر میں کھل کر چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چونکہ یونائیٹڈ شوگر ملز نے لفٹنگ کیلئے وارننگ دی ہوئی ہے اس لئے لوگ یونائیٹڈ کو فروخت کر کے دوسری ملوں کے سودے پکڑ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے یونائیٹڈ کا جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد سے 100 کا فرق ہو گیا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد یونائیٹڈ سے 100 اوپر فروخت ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت دباؤ صرف یونائیٹڈ کا ہی ھے۔ جہاں یونائیٹڈ کے مال لفٹ ہو کر ختم ہوے مارکیٹ دوبارہ سپیڈ پکڑ لے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چونکہ چینی کم بن رہی ہے اس لئے ملیں کھل کر سیلنگ نہیں دیتی۔ آگے 15 فروری کے بعد لوڈنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا کیونکہ سامنے مارچ کے مہینے میں رمضان المبارک ھے۔ .
Jan 28 2025 20:27:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئ ہے اور 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جنوری کے مالوں کے۔ فروری کے سودوں کے 14480/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال آج مارکیٹ نیچے 13750 تک رہ گئ تھی تاہم شام میں دوبارہ ریکوور ہوئ ہے۔ .
Jan 28 2025 19:52:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور حاضر نمبر 1 کوالٹی مال کے 208/209 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 214/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی والے مالوں کے 201 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ 6/7 روپیہ بہتر ہوئ ہے نیچے 193/194 کام ہو گئے تھے آمدن والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ کافی کمزور ہو گئ تھی ابھی بازار بہتر ہے۔ دال کی بھی آج اچھی ڈیمانڈ تھی۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott