Sugar | چینی
May 09 2025
Jan 30 2025 21:57:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوری 14075 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فروری 14740 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد اور آر وائی کے وغیرہ مارکیٹ میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں حاضر میں یہ مال ملتے ہی نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ھے۔ کسی وقت بھی مارکیٹ مزید شوٹ اپ ہو سکتی ہے۔ .
Jan 30 2025 12:35:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر نمبر 1 کوالٹی مال 3/4 روپیہ کلو مزید بہتر اوپن ہوئے ہیں اور ایڈوانس پیمنٹ پر 215 کیش پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی والے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر 205 اور کیش پیمنٹ پر 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے۔ بکنگ 650/660 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 30 2025 12:33:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ برما کے مالوں کے 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 960/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 24/1/2025 تک انڈیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں ربیع فصل کی بیجائی 2024/2025 میں 1.27 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی جبکہ 23/24 میں 1.08 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی تھی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Jan 30 2025 11:56:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ پر 50 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 4250/4300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ ریگولر مال 10400/450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مالوں کے 10750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jan 30 2025 11:55:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16800/17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی 101 کلو کے لوڈ میں 17000/200 روپیہ تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں آمدن انتہائی کم ہے کھل کر مال ملتے نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین جودھپور مارکیٹ بھی کافی مندی کے بعد پچھلے 1 مہینے مسلسل تیز تھی اور 5050 روپیہ کوئنٹل سے بڑھ کر 5500 روپیہ کوئنٹل تک ٹریڈ ہوئی فلحال مارکیٹ میں تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے اور 5380 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی کرنسی میں 17600 روپیہ کوئنٹل تک کا لیول بنتا ہے۔ دوسری جانب جنوری فارورڈ کے سودوں میں بھی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ گوار گم بھی انڈین کرنسی میں 10464 روپیہ کوئنٹل تک کے لیول پر ہے۔ گوارہ کی کیونکہ بڑی منڈی انڈیا ہے اور یہ ایک ایکسپورٹ آئٹم بھی ہے تو اسکی مندہ تیزی انٹرنیشنل خریداری پر بھی ہوتی ہے اگر بات کریں کروڈ آئل کی تو کروڈ آئل کی مارکیٹ پچھلے دو ہفتوں سے ڈھیلی ہے اور 8٪ کمی کے ساتھ 73.14 ڈالر کے لیول پر ٹریڈ ہو رہی ہے یہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جسکی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے پرافٹ ٹیکنگ کی۔ چائنہ کروڈ آئل کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اور پچھلے کچھ وقت سے چائنہ میں انڈسٹریذ کی کروڈ آئل کی مانگ سست ہے کیونکہ آگے امیرکا نے ٹیرف ڈیوٹی امپوز کرنی ہے جس کی وجہ سے فلحال چائنہ کی طرف سے خریداری سست ہے گوار کی مندہ تیزی بھی امیرکا کی ٹیرف ڈیوٹی پر ہوتی ہے اور اسکا اثر کروڈ آئل کی قیمتوں پر دیکھنے میں آیا اور اب کروڈ آئل کی مائنگ میں گوار گم کا ہی استعمال ہوتا ہے جسکا اثر کروڈ آئل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گوار کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔ گوار کی سپلائی تو کم ہی ہے تاہم آگے فوکس ایکسپورٹ ڈیمانڈ کی طرف ہے ہسٹوریکل ڈیٹا کے مطابق گوار کی زیادہ تر ایکسپورٹ پیلے کوارٹر میں ہی ہوتی ہے۔ گوار ایکسپورٹ آئٹم ہے اسکی شیلف لائف بھی دوسری آئٹمز سے زیادہ ہوتی ہے گوار کا سٹاکیا بھی مضبوط ہوتا ہے اسکا تعلق کرنسی کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور ہماری کرنسی ڈالر کے مقابلے کمزور ہی ہوتی رہتی ہے۔ آگے لونگ ٹرم میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 29 2025 21:30:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جنوری کے سودوں کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودوں کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 29 2025 19:03:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ 30/40 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حاضر میں اتحاد شوگر ملز کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14470 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jan 29 2025 17:53:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 29 2025 17:45:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید 20 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور جنوری کے سودوں کے 13910/20 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودوں کے 14530 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 29 2025 17:43:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مزید نرم ہے اور ریگولر کوالٹی مال کے 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈین مارکیٹ 1500 ڈالر کے لیول پر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott