+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 30 2025 11:55:16
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16800/17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی 101 کلو کے لوڈ میں 17000/200 روپیہ تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں آمدن انتہائی کم ہے کھل کر مال ملتے نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین جودھپور مارکیٹ بھی کافی مندی کے بعد پچھلے 1 مہینے مسلسل تیز تھی اور 5050 روپیہ کوئنٹل سے بڑھ کر 5500 روپیہ کوئنٹل تک ٹریڈ ہوئی فلحال مارکیٹ میں تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے اور 5380 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی کرنسی میں 17600 روپیہ کوئنٹل تک کا لیول بنتا ہے۔ دوسری جانب جنوری فارورڈ کے سودوں میں بھی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ گوار گم بھی انڈین کرنسی میں 10464 روپیہ کوئنٹل تک کے لیول پر ہے۔ گوارہ کی کیونکہ بڑی منڈی انڈیا ہے اور یہ ایک ایکسپورٹ آئٹم بھی ہے تو اسکی مندہ تیزی انٹرنیشنل خریداری پر بھی ہوتی ہے اگر بات کریں کروڈ آئل کی تو کروڈ آئل کی مارکیٹ پچھلے دو ہفتوں سے ڈھیلی ہے اور 8٪ کمی کے ساتھ 73.14 ڈالر کے لیول پر ٹریڈ ہو رہی ہے یہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جسکی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے پرافٹ ٹیکنگ کی۔ چائنہ کروڈ آئل کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اور پچھلے کچھ وقت سے چائنہ میں انڈسٹریذ کی کروڈ آئل کی مانگ سست ہے کیونکہ آگے امیرکا نے ٹیرف ڈیوٹی امپوز کرنی ہے جس کی وجہ سے فلحال چائنہ کی طرف سے خریداری سست ہے گوار کی مندہ تیزی بھی امیرکا کی ٹیرف ڈیوٹی پر ہوتی ہے اور اسکا اثر کروڈ آئل کی قیمتوں پر دیکھنے میں آیا اور اب کروڈ آئل کی مائنگ میں گوار گم کا ہی استعمال ہوتا ہے جسکا اثر کروڈ آئل کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گوار کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔ گوار کی سپلائی تو کم ہی ہے تاہم آگے فوکس ایکسپورٹ ڈیمانڈ کی طرف ہے ہسٹوریکل ڈیٹا کے مطابق گوار کی زیادہ تر ایکسپورٹ پیلے کوارٹر میں ہی ہوتی ہے۔ گوار ایکسپورٹ آئٹم ہے اسکی شیلف لائف بھی دوسری آئٹمز سے زیادہ ہوتی ہے گوار کا سٹاکیا بھی مضبوط ہوتا ہے اسکا تعلق کرنسی کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور ہماری کرنسی ڈالر کے مقابلے کمزور ہی ہوتی رہتی ہے۔ آگے لونگ ٹرم میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔