Sugar | چینی
May 14 2025
Jan 08 2025 21:30:34 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن شام کو مارکیٹ 11000 پہ بند ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ چونکہ یک دم تیزی آئی تھی اس لئے کوریکشن دیکھنے میں آئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں باجرہ خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال باجرہ کا کوئی انوکھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ دیسی باجرہ جب چارہ کی کاشت میں جانا شروع ہوتا ہے تو پھر کوئی بھاؤ نہیں ہوتا اس کا۔ دیسی باجرہ عموماً گوجر خان سے لے کر دینہ جہلم پھر سراے عالمگیر پھر جی ٹی روڈ والی گجرات لالہ موسیٰ وغیرہ اور پھر آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈہ برنالہ وغیرہ کی پٹی پہ ہوتا ہے۔ یہ باجرہ جون میں چارہ کی کاشت میں بھی بہت جاتا ہے۔ تاہم جو باجرہ تھل لائن پر ہوتا ہے وہ چارہ کی کاشت میں نہیں جاتا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق باجرہ ایسی آئٹم ھے جو گلگت بلتستان سے گوادر تک ہر کریانہ کی دوکان پہ فروخت ہوتا ہے۔ فصل اس سال انتہائی کمزور ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط آئٹم اجناس میں باجرہ ہی ھے۔ .
Jan 08 2025 19:35:32 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ 11350 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ سوموار منگل پیمنٹ پر 11400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ابھی بھی لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے اور ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹوں والے مال پڑے ہوئے ہیں۔ کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ .
Jan 08 2025 18:45:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ حاضر میں 13080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی یونائٹڈ کے جبکہ فارورڈ میں 13170 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 08 2025 18:31:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 335/338 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 08 2025 18:29:23 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13500/13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 08 2025 18:28:49 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی 13080/085 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13170/13175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 08 2025 18:25:52 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 23000/24000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ڈیمانڈ سست ہے تاہم مال شارٹ ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 08 2025 18:16:50 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 18600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ مزید 500/1000 نرم ہو تو مال خریدنے چاہیں۔ پاکستان میں کراپ بہت کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں اس بار گوارے کی پیداوار 19٪ تک کم ہوئ ہے۔ 5 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ کیری فارورڈ سٹاک بھی اس سال 33٪ کم ہے۔ اس سال کیری فارورڈ سٹاک انڈیا میں 2 لاکھ 75 ہزار ٹن تک ہے۔ انڈیا کی کل گوارے کی سپلائ 8 لاکھ 46 ہزار ٹن تک کی ہے۔ پچھلے سال انڈیا میں گوارے کی کل سپلائ 11.12 لاکھ ٹن تک تھی۔ اس سال انڈیا میں گوارے کی آمدن بھی 28٪ تک کم ہو رہی ہے جبکہ کرشنگ بھی 24٪ تک کم ہو رہی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ کرشنگ کم ہونے کی وجہ سے گم بھی کم بنے گی۔ پچھلے سال انڈیا میں گوار کی ڈیمانڈ بھی 8 لاکھ 64 ہزار ٹن تک تھی جبکہ اس سال ڈیمانڈ میں بھی کمی متوقع ہے۔ 6.5 لاکھ ٹن تک کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ تاہم انڈیا سے گوار گم کی ایکسپورٹ پچھلے سال 2 لاکھ 28 ہزار ٹن تک کی تھی جبکہ اس سال ایکسپورٹ میں مزید اچھی ڈیمانڈ ہے۔ امیرکا ، رشیا، چائنہ گاہک ہیں۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت 10/15٪ مزید گوار گم کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں 90٪ تک گوار ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 7/8٪ تک ہوتا ہے۔ اس لیے گوار کی مندہ تیزی انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے ہی ہوتی ہے۔ انڈیا میں حکومت کی طرف سے فصلوں کی قیمتوں کو باقاعدہ طریقے سے سنبھالا جاتا ہے۔ اس لیے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھے میں نہیں آتا۔ .
Jan 08 2025 18:09:00 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 50 روپیہ مزید بہتر ہوئی ہے اور 11250 روپیہ من جبکہ سوموار منگل پیمنٹ پر 11300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 08 2025 17:49:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 125/26 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott