+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 08 2025 21:30:34
  • Comments

Millet Important News | باجرہ اہم رپورٹ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن شام کو مارکیٹ 11000 پہ بند ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ چونکہ یک دم تیزی آئی تھی اس لئے کوریکشن دیکھنے میں آئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں باجرہ خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال باجرہ کا کوئی انوکھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ دیسی باجرہ جب چارہ کی کاشت میں جانا شروع ہوتا ہے تو پھر کوئی بھاؤ نہیں ہوتا اس کا۔ دیسی باجرہ عموماً گوجر خان سے لے کر دینہ جہلم پھر سراے عالمگیر پھر جی ٹی روڈ والی گجرات لالہ موسیٰ وغیرہ اور پھر آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈہ برنالہ وغیرہ کی پٹی پہ ہوتا ہے۔ یہ باجرہ جون میں چارہ کی کاشت میں بھی بہت جاتا ہے۔ تاہم جو باجرہ تھل لائن پر ہوتا ہے وہ چارہ کی کاشت میں نہیں جاتا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق باجرہ ایسی آئٹم ھے جو گلگت بلتستان سے گوادر تک ہر کریانہ کی دوکان پہ فروخت ہوتا ہے۔ فصل اس سال انتہائی کمزور ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط آئٹم اجناس میں باجرہ ہی ھے۔

comment

Muhammad Nadeem – Jan 08 2025

Ab en rato may bhe lay lay sir bajra.

Reply
comment

Farhan Mushtaq – Jan 08 2025

good