Sugar | چینی
May 14 2025
Feb 09 2023 18:08:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ میں 100 روپیہ من کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 12400 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پورٹ سے جتنا مال نکلتا ہے فورآ فروخت ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ماش ثابت کی کھل کر ایمپورٹ نہیں ہورہی ہے اور انٹر بنک میں ڈالر بھی مشکل سے ملتے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Feb 09 2023 18:02:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد۔ 8700 پرانی کے بھاؤ 8800 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی سست ہے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ تیز رہنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انڈیا کی مارکیٹ میں انڈین کرنسی میں تقریباً 10 روپیہ کلو کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے مونگ ثابت کی قیمتوں میں جو تقریباً 120 ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چونکہ انڈیا پوری دنیا سے مونگ ایمپورٹ کرتا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا خریدار مانا جاتا ہے اس لئے جب انڈیا میں مونگ کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پوری ورلڈ میں مونگ ثابت تیز ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 09 2023 17:30:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی 3700/3750 بھاگ 3600 دادو 3400 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سفید جوار ہائبرڈ گنگا کراچی 265/270 جبکہ پرولائن 395/300 جیسے حالات ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 1/1.5 گاڑی کی آمدن تھی 4300/4400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Feb 09 2023 17:24:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کا ریٹ لالہ موسیٰ لائن پر 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 3000 روپیہ من کا خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ تھل لائن پر 7550/7600 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Feb 09 2023 17:18:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8355/60 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ بعض ڈیلر 8400 بھی مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ فروری کے 8620/25 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 8980/85 جیسی صورتحال ہے لیکن مارچ کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Feb 09 2023 16:57:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی حاضر 175 جیسے بھاؤ ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 164 جیسے حالات ہیں۔ حاضر میں دال کی گاہکی سست ہے۔ تاہم ٹریڈرز جہاز کے مال کی دال کا لین دین کر رہے ہیں۔ جہاز کے مال کی ڈیلیوری ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2023 16:56:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں دو روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18 سے 21 فروری تک جو جہاز لگنا ہے اس میں بھی 180 روپیہ کلو تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ پیمنٹ جب جہاز لگے گا تب دی جاے گی۔ پیمنٹ کے بعد ڈیلیوری ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی ایمپورٹرز کے ہاتھ میں 586 ڈالر والا مال ہے جو 176 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 169 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوگوں نے پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے۔ اب جن ٹریڈرز نے 188/90 سے 194 تک اپنے مال فروخت کئے تھے وہ دوبارہ گاہک بننا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ کالا چنا میں چونکہ سٹہ بازی بھی ہوتی ہے ہر وقت اس لئے بعض لوگ اوپر ریٹ میں سر پر بھی مال فروخت کر جاتے ہیں۔ اس لئے وہ ٹریڈرز جنہوں نے سر پر مال بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ بھی کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ سے شائد مندہ نہ ہو۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو اتنی بڑی رقم لگا کر کچھ نہ کچھ مزدوری ملنی چاہیے۔ پھر جب مال آے گا اس وقت پڑتا کیا ہو گا کسی کو کچھ پتا نہیں۔ ہاں اگر انٹر بنک میں ڈالر ریٹ کم ہو جائیں تو پھر الگ بات ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 273/74 کی سطح پر تھا۔ .
Feb 09 2023 16:44:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوات میں چیکو ریگولر کوالٹی 290/300 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ سوڈان کوالٹی 295/300 اسٹریلیا 6/7/8 310/320 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا اور ترکی 8 ایم ایم 5 روپیہ کلو مزہد مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 325/330 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 8 ایم ایم اور 9 ایم ایم کی پرسنٹیج کے حساب سے مال ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 360/370 امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنٹ میں 390 جبکہ برانڈڈ مال 440/450 جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 09 2023 16:05:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 8325 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کا 8590 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 8600 تک آتی ہے۔ مارچ کے سودوں کے 8950/60 جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 09 2023 14:10:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 178 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott