Sugar | چینی
May 28 2025
Feb 27 2023 22:12:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور فروری کے سودوں کے 8840 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ڈال کر 8915/20 جیسے حالات بنتے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 9335 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل پر خبر چلی ہے کہ گورنمنٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے گی جس کی وجہ سے مندہ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے مارکیٹ میں تھوڑی بیچ دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس خبر کا اثر عارضی ہے۔ کیونکہ ملیں چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ کیونکہ زیریں سندھ میں 9050/9100 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی۔ ہمیشہ رمضان المبارک کے قریب اس طرح کی خبریں آتی رہتی ہیں کیونکہ انتظامیہ چار چھے لوگوں کا چالان کر کے اخبارات میں خبریں لگاتی ہے کہ ہم نے یہ گودام سیل کر دیا ہم نے وہ گودام سیل کر دیا یہ ایک معمول کا عمل ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی کی مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی پہ چلتی ہے اور نچلی سطح پر پائپ لائن خالی ہے آگے رمضان المبارک شروع ہو جاے گا اور زبردست لاگت کے دن ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز والا حاضر بھی نہیں بیچ رہا اور مارچ بھی نہیں بیچ رہا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 20 اپریل کی پیمنٹ پر 9700 جبکہ 30 اپریل کی پیمنٹ پر 9800 مانگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Feb 27 2023 20:23:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموٹیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400 جبکہ باریک 16800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 27 2023 20:18:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ فروری کے سودے 8870/75 جیسے حالات ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فروری اور حاضر میں صرف ٹیکس پیڈ کا فرق ہے باقی ریٹ ایک ہے۔ مارچ کے سودے 9350 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آر وائی کے 8975 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط نظر آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 27 2023 19:15:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 285/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج کراچی مارکیٹ میں ہڑتال ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/295 اسٹریلیا 6/7/8 320/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390/400 جبکہ برانڈڈ مال 450 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فریش موٹے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Feb 27 2023 19:08:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی 3600 بھاگ ناڑی 3500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں دادو کوالٹی جوار کے3400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سفید جوار گنگا 275 جبکہ پرولائن حاضر مال 315 جیسے حالات ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 4100/4200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 27 2023 18:57:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13200 روپیہ کوئنٹل جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 14400/500 ہ رکا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ بھی کھل کر نہیں آ رہی ہے جبکہ خریدار بھی اتنا زیادہ نہیں ہے کیونکہ گوار میل میں مندہ ہے۔ گوار میل 165 روپیہ کلو تک کام ہوے تھے اب میل کا گاہک خاموش ہے۔ سرسوں کا میل کافی مندہ ہوا ہے 98 روپیہ کلو ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے گوارہ کی مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 27 2023 18:53:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 27 2023 18:37:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں مزید گرم ہو گئی ہے اور 8915 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے 9325 جیسے حالات ہیں۔ مارچ ٹیکس ان پیڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر شوگر ملز کے صبح کی پیمنٹ پر 9050 تک کام ہوے ہیں اب مل والا 9100 مانگ رہا ہے تیزی کا رجحان ہے۔ کسان شوگر مل کا 8/7 مارچ کا 9300 کا گاہک ہے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی کیونکہ جن لوگوں نے فروری کے سودے سر پر بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن فروری اتنی مل نہیں رہی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی بمپر ہے۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لگتا ہے بہت جلد مزید تیزی ہو جائے گی۔ .
Feb 27 2023 18:12:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2850 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل لائن 7300 پہ رکا ہوا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے لیکن کم کر کے بیچ بھی نہیں آتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ نے گندم کا ریٹ 4000 مقرر کیا ہے۔ اس لئے باجرہ میں مندہ نہیں ہے۔ فیڈ ملیں بھی تھوڑا تھوڑا لے رہی ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں .
Feb 27 2023 17:35:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 159 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈیلیوری کے۔ شیڈ کے مال کے ریٹ 154 جبکہ 5 مارچ کو پورٹ پر لگنے والے مال کے ریٹ 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ ڈیمانڈ کے سر پر چلے گی۔ فل الحال نئ بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں اور 5 تاریخ کو لگنے والے جہاز کو ملا کر ہمارے پاس 4 لاکھ بوری موجود ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott