Sugar | چینی
May 27 2025
Feb 25 2023 13:50:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 161 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 5 تاریخ والے جہاز میں بھی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 152 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 25 2023 13:24:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 214/15 روپیہ کلو تک ہیں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے۔ یہ ریٹ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر ہیں۔ اچھی کوالٹی دو تین روپیہ کلو اوپر سمجھنی چاہیئے۔ نپر مسور 207 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں کراچی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ گزشتہ روز کینیڈا سے انڈیا کے کلکتہ پورٹ کیلئے 730 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ انڈیا خریدار ہے کینیڈا سے۔ کلکتہ پورٹ کا فریٹ 20 ڈالر زیادہ ہو ہے اس حساب سے کراچی پورٹ کا 710 ڈالر ریٹ ہونا چاہیے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 200 تک پڑتا ہے لیکن کراچی کے ایمپورٹرز سب کنٹینر میں بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ جب ڈالر نہیں ملتے تو کنٹینر پر ڈیمریج ڈیٹینشن بہت لگ جاتا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا میں بھی 10/20 ڈالر کی مزید تیزی نظر آرہی ہے۔ ہو سکتا ہے مارکیٹ 750 ڈالر کو ٹچ کر جاے۔ .
Feb 25 2023 13:21:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید فیصل آباد منڈی میں 52000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔ .
Feb 25 2023 13:12:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 13500/14500 جبکہ گولی دھنیا 19000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مال شارٹ ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ اونچی ہے۔ سندھ کے مال تھوڑے تھوڑے آنا شروع ہو گئے ہیں کچے مال کے 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 25 2023 13:08:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 11300/400 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 25 2023 13:05:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1200 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ 23000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی کوالٹی مالوں کے 27450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور والے مالوں کے۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ سست ہے۔ مرچی کو گاہکی کی ضرورت ہے۔ .
Feb 25 2023 12:38:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 9300 بھلوال 9000 پاپولر 9000 جبکہ رمضان اور العربیہ 8950 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ 8975 سویرا 8975 کنجوانی 8950 کشمیر 8950 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8825 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8800 یونائیٹڈ اور اتحاد بھی 8800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 8790 جبکہ گھوٹکی 8795 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8850 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں آر وائی کے۔ حمزہ جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور اپر سندھ میں الائنس اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم کوئی مل سیلنگ نہیں کر رہی ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی اڑان بھر سکتی ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز زیریں سندھ کی میر پور خاص شوگر ملز نے فروری کے سودے 8700/8800/8900 میں فروخت کئے ہوے تھے مل اپنے فروخت کئے ہوے سودے واپس لے گئی ہے 9100 میں۔ گورنمنٹ نے جو ڈھائی لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی پنجاب کی ملوں کا کوٹہ تو سارا ایکسپورٹ ہو گیا ہے لیکن سندھ کی ملوں کا ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے گی سندھ کی ملیں بھی فوراً اپنا اپنا کوٹہ ایکسپورٹ کریں گی۔ یہی وجہ ہے کہ کل میر پور خاص شوگر ملز اپنا فروخت کیا ہوا فروری کا سودا 1000 ٹن واپس خرید گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Feb 25 2023 12:13:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200/300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 13500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی بھی تیز ہوا ہے اور 14500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں 93.310 کلو کے ملرز خریدار ہیں بیچ کم ہے۔ .
Feb 25 2023 12:11:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 17300 روپیہ من تک ہیں۔ باریک تل 16700/800 تک روپیہ من تک ہیں گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اتنے لمبے چوڑے اسٹاک موجود نہیں ہیں مال مضبوط ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مضبوط ہے۔ .
Feb 25 2023 12:02:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12700 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott