Sugar | چینی
May 27 2025
Feb 25 2023 11:59:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں گزشتہ روز کی نسبت 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 8200/8300 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔ .
Feb 25 2023 11:54:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک اوپن ہوے ہیں۔ گزشتہ روز کی نسبت مارکیٹ 2 روپے کم ہوئ ہے۔ مارکیٹ کم ہونے کے باوجود ملر خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18/19 فروری کو جو جہاز پورٹ پر آیا تھا اس کو ابھی تک برتھ نہیں ملا اور جہاز کے ڈاکیومنٹ بھی ابھی تک بنک میں نہیں آے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کالا چنا کو اس وقت گاہکی کی ضرورت ہے۔ ایک اور جہاز بھی 28400 ٹن کا آسٹریلیا سے نکلا ہوا ہے جو 8 مارچ تک پورٹ پر لگے گا۔ لیکن ایمپورٹرز کو فل الحال پہلے جہاز کے ڈالر نہیں ملے۔ بنکوں سے ڈالر ملنے کی سپیڈ پہلے جیسی ہی ہے کبھی مل گئے کبھی چھٹی۔ .
Feb 25 2023 11:39:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2850 روپیہ من جیسے بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کے ریٹ 7300 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اوکاڑہ کی ایک فیڈ ملز خریداری کر رہی ہے جبکہ شیخو پورہ سائیڈ کی ایک مل بھی لے رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اوکاڑہ کی سلویٰ فیڈ ملز مال تو لے رہی ہے لیکن پیمنٹ 10/15% ہفتے میں دیتی ہے۔ دوسری جانب بڑی منڈیوں میں فل الحال گاہکی اتنی نہیں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئی۔ تاہم آہستہ آہستہ مال کھایا جا رہا ہے۔ .
Feb 24 2023 22:43:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں فروری کے ریٹ میں دس بیس روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 8710/20 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ان پیڈ مال کے۔ جبکہ ٹیکس پیڈ کے 8795 جیسے حالات ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 9200 جیسے حالات ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی اچھی تھی تاہم رات کے وقت سٹہ بازوں نے مارکیٹ تھوڑی بہت گرائ ہے۔ مجموعی طور پر بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ جہاں حاضر میں کام نکلا مارکیٹ چل پڑے گی۔ جنوبی پنجاب کی ملیں مضبوط ہیں اور سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 26 فروری کو سندھ میں مزید 5/6 ملیں بند ہو جائیں گی۔ .
Feb 24 2023 17:13:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہو گئ ہے اور سوموار پیمنٹ 8800 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مالوں کے۔ فروری 8725 ٹیکس ان پیڈ اور مارچ 9240 ٹیکس ان پیڈ جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 24 2023 15:36:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن ریگولر کوالٹی 212 اچھی کوالٹی 215/16 جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ ایڈوانس پیمنٹ پر روپیہ دو سستا مال مل جاتا ہے۔نپر مسور 207 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور مال ہلکے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں آج بھی ڈیمانڈ ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 24 2023 15:15:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت مارکیٹ 200 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 12600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ کھل کر بچ نہیں ہے۔ مال کم ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 12700 میں کام ہوئے ہیں۔ 15 مارچ پیمنٹ پر 13000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 24 2023 15:03:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 285/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/295 اسٹریلیا 6/7/8 320/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 380/390 جبکہ برانڈڈ مال 430/440 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ موٹے چنے مال شارٹ ہیں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Feb 24 2023 14:59:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا مارکیٹ 1/1.5 بہتر ہوئ ہے اور 180.5/181 جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ پیت منگل پیمنٹ پر 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Feb 24 2023 14:55:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت حاضر ڈلوری مال 160 جبکہ جہاز والے مال کے 155 جیسے حالات ہیں۔ جو آگے جہاز آ رہا ہے اس میں مالوں کے 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott