Sugar | چینی
Aug 13 2025
Mar 10 2025 12:18:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4200/4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 50 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 10400 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2025 12:12:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17000/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی لائنوں پر 93.310 کلو کے 17500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ .
Mar 10 2025 12:00:50 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کل 13400 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ابھی 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما کے مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جتنا مال امپورٹ میں چاہیے ہوتا مال آ جاتا ہے لوکل مارکیٹ میں دوبارہ ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں پورٹ پر 369 کنٹینرز کی آمدن تھی جس میں ارجنٹینا سے 89 برازیل سے 105 کینیا سے 6 برما سے 59 سنگاپور سے 5 اور دبئی سے 105 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 11:44:11 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل دن میں بازار تیز ہو گیا تھا تاہم شام میں دوبارہ حاضر جنوبی پنجاب کی ملیں 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 16365 تک کام ہو کر دوبارہ 16265 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے لیکن ریٹ جیسے جیسے تیز ہو رہا ہے تھوڑا تھوڑا ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ کھانا شروع کر دینا چاہیے۔ آخری ریٹ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ملز بھی آگے فارورڈ کر کے مال بیچ رہی ہیں۔ ڈیلرز بھی ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ موقع دے گی آگے جہاں کہیں بھی مارکیٹ میں کریکشن آئے وہاں کام کرنا چاہیے۔ چاہے مزید پیسے پڑ کر ہی کریکشن آئے اب زیادہ لالچ نہیں کرنی چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ میں تھوڑا تھوڑا مال فروخت کرنا چاہیے۔ .
Mar 09 2025 21:32:54 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودوں میں رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 16310 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 09 2025 16:53:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی عصر کے اوقات میں 115 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ مارچ کے سودے 16335/40 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ حاضر بھی 15150 کا لیول بن گیا ہے۔ .
Mar 08 2025 22:47:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 65 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 16225 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے .
Mar 08 2025 22:10:16 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 16190 تک ہو گئے تھے۔ تاہم اس وقت 30 روپیہ نرم ہوئی ہے مارکیٹ اور 16160 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 21:14:11 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے۔ حاضر جنوبی پنجاب میں 15950 روپیہ کوئنٹل جبکہ مارچ 16175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 17:24:57 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 215/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300/305 جبکہ 7 ایم ایم مال 230/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 44/46 کاؤنٹ 1340 ڈالر اور 58/60 کاؤنٹ 1095 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 310 سے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے. امیریکا 9 ایم ایم مال 422/27 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott